پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی کمپنیوں میں چینی مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی مقبولیت میں اضافہ

2 مہینے پہلے
A A
Rising popularity of Chinese artificial intelligence models among US companies.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی کمپنیوں میں چینی مصنوعی ذہانت ماڈلز کا استعمال تیزی سے بڑھنے لگا ہے، کیونکہ یہ ماڈلز جدید امریکی اے آئی سسٹمز کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم لاگت پر دستیاب ہیں، جبکہ کارکردگی کے لحاظ سے بھی ان کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپن اے آئی ،انتھروپک کے جدید اے آئی ماڈلز کے استعمال کی لاگت میں اضافے کے بعد امریکی کاروباری ادارے سستے متبادل کی تلاش میں ہیں، جس کے باعث چینی کمپنیوں کے تیار کردہ ماڈلز کو تیزی سے اپنایا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈویلپر پلیٹ فارم اوپن روٹر پر امریکی کمپنیوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے اے آئی ٹوکنز میں چینی ماڈلز کا حصہ فروری 2026 سے مسلسل 30 فیصد سے زائد رہا، جبکہ بعض ہفتوں میں یہ شرح 46 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل گزشتہ بارہ ماہ کے دوران یہ اوسط صرف 11 فیصد تھی

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی اوپن سورس اور اوپن ویٹ اے آئی ماڈلز امریکی کمپنیوں کے لیے اس لیے بھی پرکشش ہیں کیونکہ ان کی قیمت امریکی ماڈلز کے مقابلے میں 60 سے 90 فیصد تک کم ہے، جبکہ بہت سے عام اور درمیانے درجے کے کاموں میں ان کی کارکردگی بھی انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی بحریہ کے صرف چار طیارہ بردار جنگی جہاز مختلف مقامات پر تعینات

امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ ماہر کائل چان کے مطابق پہلے کمپنیاں صرف اے آئی اپنانے پر توجہ دیتی تھیں، لیکن اب بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث وہ کم لاگت والے ماڈلز کو ترجیح دے رہی ہیں

ادھر امریکی حکومت اپنی جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی کے برآمدی ضوابط مزید سخت کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ حساس ٹیکنالوجی بیرونِ ملک منتقل نہ ہو، تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکی کمپنیوں کے ماڈلز کی قیمتیں مسلسل بڑھتی رہیں تو چینی اے آئی پلیٹ فارمز عالمی منڈی میں مزید مضبوط مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات : #americaai
ShareSend

متعلقہ خبریں

China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
AI's entry into brain surgery
تازہ ترین

دماغ کی سرجری میں اے آئی کی انٹری

2 ستمبر , 2026
US's one-megawatt nuclear battery enters testing phase
تازہ ترین

امریکا کی ایک میگاواٹ نیوکلیئر بیٹری تجربات کے مرحلے میں داخل

29 اگست , 2026
Deadlock in US-Canada talks; fear of tariff hikes on Canadian vehicles.
تازہ ترین

امریکا ،کینیڈا مذاکرات میں ڈیڈ لاک، کینیڈین گاڑیوں پر محصولات میں اضافے کا خدشہ

27 اگست , 2026
Who holds the largest share of U.S. debt
تازہ ترین

امریکا کا سب سے زیادہ قرض کس کے پاس؟

27 اگست , 2026
Trump announces devastating economic sanctions against Iran.
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران کے خلاف تباہ کن معاشی پابندیوں کا اعلان

20 اگست , 2026
اگلی خبر
Bypassing Afghanistan, Pakistan's new trade routes to Central Asia become operational.

افغانستان بائی پاس، پاکستان کے وسطی ایشیا تک نئے تجارتی راستے فعال

یہ بھی پڑھیں

Arrest warrants issued for 3 MNAs and 12 MPAs, including Omar Ayub, in the November 26 protest case.

26نومبر احتجاج کیس ،عمر ایوب سمیت 3ایم این ایز ااور 12ایم پی ایز کے وارنٹ گرفتاری جاری

14 ستمبر , 2026
PTI Long March case Islamabad High Court orders against the use of government machinery.

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا سرکاری مشینری استعمال نہ کرنے کا حکم

14 ستمبر , 2026
India once again plays with the game, refuses to accept the Asia Cup trophy

بھارت کا ایک بار پھر کھیل سے کھلواڑ، ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار

14 ستمبر , 2026
Pakistan fined 50% and docked World Test Championship points for slow over-rate in the Edgbaston Test.

ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ، پاکستان پر50فیصد جرمانہ، عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے

14 ستمبر , 2026
We are coming to Islamabad to seek justice; no shots should be fired, says Barrister Gohar.

اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے، بیرسٹر گوہر

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔