منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

39 منٹس پہلے
A A
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) چین اور پاکستان کے درمیان موسمیاتی پیش گوئی، مصنوعی ذہانت اور قدرتی آفات سے بروقت خبردار کرنے کے نظام میں تعاون کا نیا ماڈل سامنے آگیا۔چینی میڈیا کے مطابق پاکستان محکمہ موسمیات کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کے ماہرِ موسمیات شہزاد علی شاہ بیجنگ میں چین کے موسمیاتی انتظامیہ کے بین الاقوامی تعاون و تربیتی مرکز میں ایک سالہ تربیتی پروگرام میں شریک ہیں۔

شہزاد علی شاہ مارچ میں چین پہنچے تھے اور جنوری 2027 تک تربیت اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ان کی خصوصی توجہ موسمیاتی پیش گوئی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ہے۔رپورٹ کے مطابق شہزاد علی شاہ چین کے جدید موسمیاتی نظام اور MAZU نامی مصنوعی ذہانت پر مبنی ابتدائی وارننگ پلیٹ فارم کا بھی مطالعہ کر رہے ہیں۔ MAZU مختلف خطرات کی نشاندہی کے لیے سیٹلائٹ نگرانی، عددی موسمیاتی ماڈلز، زمینی مشاہدات اور مصنوعی ذہانت کو ایک مربوط نظام میں شامل کرتا ہے۔

پاکستان میں اس نظام کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈھالا گیا ہے، جس میں پاکستان کا 5 کلومیٹر ریزولوشن والا WRF موسمیاتی ماڈل، زمینی مشاہدات اور گلیشیئر جھیلوں سے آنے والے سیلاب کی وارننگز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2026 کے مون سون کے دوران مقامی سطح پر بہتر بنائے گئے MAZU نظام نے بارش کے تجزیے اور اچانک آنے والے سیلاب کے خطرات کا جائزہ لینے میں مدد فراہم کی، جس سے قومی اور صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مربوط اقدامات میں معاونت ملی۔چینی میڈیا کے مطابق اس تعاون کی خاص بات صرف ٹیکنالوجی کی منتقلی نہیں بلکہ مشترکہ طور پر صلاحیتیں پیدا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا خلائی مشنز سے رابطوں کے لیے نیا دیوہیکل ریڈیو اینٹینا نصب

ابتدائی مرحلے میں چینی سرورز پر موجود کلاؤڈ بیسڈ نظام کو پاکستان میں استعمال کرتے ہوئے نیٹ ورک میں تاخیر کا مسئلہ درپیش آیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے ماہرین نے مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کیا۔پاکستانی ماہرین اور چینی انجینئرز نے آن پریمس ڈیپلائمنٹ ماڈیول تیار کیا، اسلام آباد میں مخصوص سرورز قائم کیے گئے اور نظام کو پاکستانی ضروریات کے مطابق مزید بہتر بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کو محض ایک تیار شدہ اور ناقابلِ تبدیلی سافٹ ویئر فراہم نہیں کیا، بلکہ پاکستانی ماہرین کو نظام میں ترمیم، بہتری اور اپ گریڈیشن کی صلاحیت بھی فراہم کی۔

ماہرین کے مطابق چین پاکستان موسمیاتی تعاون اس بات کی مثال ہے کہ مصنوعی ذہانت کو صرف جدید ٹیکنالوجی کے طور پر نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ، قدرتی آفات سے بروقت خبردار کرنے اور ترقی پذیر ممالک کی مقامی صلاحیت بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات : aichinatechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

NASA installs giant new radio antenna for communications with space missions
تازہ ترین

ناسا کا خلائی مشنز سے رابطوں کے لیے نیا دیوہیکل ریڈیو اینٹینا نصب

7 ستمبر , 2026
چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار
تازہ ترین

چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

5 ستمبر , 2026
The growing use of artificial intelligence is an alarm bell for the world.
تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی

5 ستمبر , 2026
US and China's preparations for space warfare
تازہ ترین

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
China has achieved a major breakthrough in quantum computing.
تازہ ترین

چین نے کوانٹم کمپیوٹنگ میں اہم کامیابی حاصل کرلی

4 ستمبر , 2026
Solar power generation in China has surpassed that of coal-fired power plants.
تازہ ترین

چین میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں سے بڑھ گئی

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Marine pilots transitioning from the Harrier to the F-35 had to unlearn old skills.

ہیریئر سے ایف 35 پر منتقل ہونے والے میرین پائلٹس کو پرانی مہارتیں بھلانا پڑ گئیں

یہ بھی پڑھیں

Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Russia has launched 32 Rasvjet satellites into space, claims Ukrainian intelligence chief.

روس نے 32 راسویٹ سیٹلائٹس خلا میں بھیج دیے، یوکرینی انٹیلی جنس چیف کا دعویٰ

8 ستمبر , 2026
Impact of Middle East conflict Turkey sets inflation rate target at 28.4%.

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات، ترکیہ میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 28.4مقرر

8 ستمبر , 2026
Marine pilots transitioning from the Harrier to the F-35 had to unlearn old skills.

ہیریئر سے ایف 35 پر منتقل ہونے والے میرین پائلٹس کو پرانی مہارتیں بھلانا پڑ گئیں

8 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔