منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو انعام دینے کے مترادف ہوگا،ٹرمپ

1 سال پہلے
A A
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو انعام دینے کے مترادف ہوگا،ٹرمپ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ حماس کو انعام دینا چاہیے۔
برطانوی وزیراعظم کی جانب سے فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کے اعلان پر امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے فلسطینی ریاست کے معاملے پر اسٹارمر سے بات نہیں کی ہماری ملاقات خوشگوار تھی لیکن ریاستِ فلسطین پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اس کیمپ میں نہیں جس نے فلسطینی ریاست تسلیم کی ہو ہم نے اسرائیل سے براہِ راست بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اس خوراک کے مرکز کے معاملے پر اسرائیلی حکومت سے بات کروں گا ہماری کوشش ہے کہ خوراک مناسب اور منصفانہ طریقے سے تقسیم ہو۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ ہم اقوام متحدہ کی اس کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ہم نے عالمی کانفرنس کو غیر مفید قرار دیا ہے ہم نے دنیا کو خبردار کیا کہ یہ خود ساختہ ریاستی تسلیم حماس کا انعام ہوگا امریکا نے واضح کیا کہ ہم ایک طرفہ فلسطینی ریاست کی تسلیم کی حمایت نہیں کریں گے۔
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا اگر اسرائیل نے غزہ کی صورتحال نہ بدلی تو برطانیہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا۔
کیئر اسٹارمر نے کابینہ کو فلسطین کی ریاستی حیثیت دینے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلے برطانیہ اس متعلق فیصلہ کر سکتا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی اور 2 ریاستی حل کی ضمانت دینا ہو گی، اسرائیل کو غرب اردن میں الحاق نہ کرنے کی بھی ضمانت دینا ہو گی۔
قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے جمعہ کو کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی دیرپا سلامتی کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہونا چاہیے۔
برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے رپورٹ کیا کہ وزیر اعظم نے اصرار کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بارے میں ’’غیر متزلزل‘‘ ہیں، تاہم انھوں نے کہا کہ وہ تب تسلیم کریں گے جب اس سے ’’مصیبت کے شکار لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ افادیت یقینی ہو۔‘‘

موضوعات : donaldtrumpgazapasltinetrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Preservation of local seeds in Gaza, a ray of hope for farmers during war
تازہ ترین

غزہ میں مقامی بیجوں کا تحفظ، جنگ کے دوران کسانوں کے لیے امید کی کرن

5 ستمبر , 2026
Made the right decision to attack Iran; took action to prevent nuclear weapons Trump
تازہ ترین

ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے کارروائی کی: ٹرمپ

4 ستمبر , 2026
US ready to attack Iran again at any time Trump
تازہ ترین

امریکا ایران پر دوبارہ حملے کے لیے کسی بھی وقت تیار ہے، ٹرمپ

3 ستمبر , 2026
Trump's threat to give a harsh response to Iran
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو سخت جواب دینے کی دھمکی

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ترک ہوائی اڈوں پر ایک روزکے دوران ریکارڈ تعداد میں مسافرو ں کی آمد و رفت

ترک ہوائی اڈوں پر ایک روزکے دوران ریکارڈ تعداد میں مسافرو ں کی آمد و رفت

یہ بھی پڑھیں

Jason Gillespie has once again lashed out at Pakistan cricket, identifying Aqib Javed as the root cause of the problems.

جیسن گلیسپی پھر پاکستان کرکٹ پر برس پڑے، عاقب جاوید کو مسائل کی جڑ قرار دے دیا

8 ستمبر , 2026
Over 550 attacks were carried out on Iran's Kharg Island, says Iranian minister.

ایران کے خارگ جزیرے پر 550 سے زائد حملے کیے گئے ، ایرانی وزیر

8 ستمبر , 2026
Middle East tensions make crude oil more expensive in the global market

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

8 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Major Punjab 'Ice' dealer killed in alleged police encounter in Faisalabad.

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، پنجاب کا بڑا آئس ڈیلر ہلاک

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔