پیر , 26 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا دھچکا،جنگ کے اختیارات محدود

5 مہینے پہلے
A A
Donald Trump suffers major setback, war powers limited
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف ممکنہ جنگی کارروائی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد کی منظوری سے واشنگٹن میں ایک نئی سیاسی بحث چھڑ گئی ، قرارداد کی منظوری اس بات کا اشارہ ہے کہ کانگریس کا ایک بڑا حصہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو جنگ کی صورت اختیار کرتے دیکھنے سے گریزاں ہے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹ ارکان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 215 جبکہ مخالفت میں 208 ووٹ آئے۔ ووٹنگ کے دوران 4ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔قرارداد کے مطابق ایران کے خلاف کسی بھی جنگی کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری ضروری ہوگی اور صدر کانگریس کی اجازت کے بغیر فوجی کارروائی کا آغاز نہیں کر سکیں گے۔
ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔ڈیموکریٹ رہنما یاسمین انصاری نے سوشل میڈیا پر بیان میں لکھا قرارداد کا مقصد ایران میں صدر ٹرمپ کی انتشار انگیز اور غیر قانونی جنگ کو ختم کرنا ہے۔ جنگ کا اعلان کرنا صدر کے بجائے کانگریس کا آئینی اختیار ہے اور اسی اصول کے تحت یہ اقدام ضروری تھا، سینیٹ بھی اسی نوعیت کی قرارداد پہلے ہی منظور کر چکی ہے، صدر ٹرمپ فوری طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کریں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق قرارداد کی منظوری اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ووٹنگ میں چند ریپبلکن ارکان نے بھی اپنی جماعتی پالیسی سے ہٹ کر اس کی حمایت کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے معاملے پر صرف ڈیموکریٹس ہی نہیں بلکہ بعض ریپبلکن ارکان بھی ممکنہ فوجی مہم جوئی کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔
امریکی آئین کے تحت جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار بنیادی طور پر کانگریس کے پاس ہے، تاہم گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران مختلف صدور نے قومی سلامتی اور ہنگامی حالات کا جواز پیش کرتے ہوئے فوجی کارروائیاں کیں۔ اسی تناظر میں وار پاورز ریزولوشن کو صدر اور کانگریس کے اختیارات میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس قرارداد کے قانونی اثرات اور اس کا مستقبل سینیٹ اور وائٹ ہاؤس کے رویے سے جڑا ہوا ہے، لیکن سیاسی اعتبار سے یہ صدر ٹرمپ کی ایران پالیسی پر عدم اعتماد کے اظہار کے مترادف ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور ایران سے متعلق امریکی حکمتِ عملی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کے حامی حلقوں کا مؤقف ہے کہ صدر کو قومی سلامتی کے معاملات میں فوری فیصلوں کے لیے مناسب اختیارات حاصل ہونے چاہئیں، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائی جیسے بڑے فیصلوں کے لیے کانگریس کی منظوری جمہوری نظام کا بنیادی تقاضا ہے۔

موضوعات : #donaltrumptrumpwar
ShareSend

متعلقہ خبریں

ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں
اہم ترین 3

ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

26 اکتوبر , 2026
The war will have to continue until terrorism is completely eradicated from the country, says Khyber Pakhtunkhwa Governor
تازہ ترین

ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنا ہوگی،گورنر خیبر پختونخوا

26 اکتوبر , 2026
نئی فوجی کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیں گے، ایران
اہم ترین

نئی فوجی کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیں گے، ایران

26 اکتوبر , 2026
ایران پر حملہ کل بھی ہوسکتا ہے، بڑا معاہدہ بھی ممکن ہے، ٹرمپ
اہم ترین

ایران پر حملہ کل بھی ہوسکتا ہے، بڑا معاہدہ بھی ممکن ہے، ٹرمپ

25 اکتوبر , 2026
US likely to launch major attack on Iran this weekend
تازہ ترین

امریکہ کا ایران پر رواں ہفتے کے آخر میں بڑے حملے کا امکان

24 اکتوبر , 2026
We have severely weakened Iran, says US President.
تازہ ترین

ہم نے ایران کو بری طرح کمزور کر دیا  ،امریکی صدر

22 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Former Prime Minister Nawaz Sharif leaves for Geneva

سابق وزیراعظم نواز شریف جنیوا روانہ

یہ بھی پڑھیں

احسن بھون کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

احسن بھون کا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

26 اکتوبر , 2026
ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

26 اکتوبر , 2026
مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی

مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے لیے فوجی امداد کی منظوری دے دی

26 اکتوبر , 2026
ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل ،سعودی وزیر دفاع اور ترکیہ کے ابراہیم قالن سے ملاقات

ایرانی صدر کی فیلڈ مارشل ،سعودی وزیر دفاع اور ترکیہ کے ابراہیم قالن سے ملاقات

26 اکتوبر , 2026
Pakistan, China spokespersons agree to promote dialogue, strategic contacts and media cooperation

پاکستان اور چین کے ترجمانوں کے مذاکرات، اسٹریٹجک رابطوں اور میڈیا تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

26 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔