بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب پاکستان کی معاشی ترقی کا انجن ہے ،وزیراعلیٰ مریم نواز

2 مہینے پہلے
A A
Punjab is the engine of Pakistan's economic growth Chief Minister Maryam Nawaz.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امریکا سے آئے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر کیے اور کہا کہ صوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انجن ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول، جدید پالیسیوں اور تیز رفتار سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے امریکی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صحت، مصنوعی ذہانت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کی آمد خوش آئند ہے اور یہ پاکستان، خصوصاً پنجاب پر امریکی سرمایہ کاروں کے بحال ہوتے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس ملاقات کے انعقاد میں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کے کردار کو بھی سراہا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب قومی جی ڈی پی میں 55.7 فیصد، زراعت میں 57.5 فیصد، مینوفیکچرنگ میں 48 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 57.4 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کی آبادی تقریباً 13 کروڑ ہے، جس میں 65 فیصد افراد کی عمر 30 سال سے کم ہے، جو ایک متحرک اور ہنرمند افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں 20 اسپیشل اکنامک زونز، دو ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز، ون ونڈو سرمایہ کاری نظام اور "زیرو ٹائم ٹو اسٹارٹ” پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت سرمایہ کار ضروری کارروائیاں مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ فوری طور پر کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رعایتی لیز، ٹیکس مراعات اور مختلف شعبوں میں اضافی سبسڈیز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی قائم کی گئی ہے، جبکہ لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی اور آئی ٹی ایکو سسٹم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق آئندہ چند برسوں میں 15 لاکھ فرنٹیئر ٹیک گریجویٹس تیار کیے جائیں گے، جن میں 40 فیصد خواتین شامل ہوں گی۔

مریم نواز نے صحت، زراعت، معدنیات، ایکوا کلچر، الیکٹرک وہیکلز، رہائش، ویسٹ مینجمنٹ اور سیاحت کے شعبوں میں جاری منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل سٹی، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، ان لینڈ شرمپ فارمنگ، ایگرو پروسیسنگ پارکس، ای بس اور ای ٹیکسی منصوبے سرمایہ کاری کے نمایاں مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب میں مطلع ابر آلود،6اگست تک بارشوں کی پیش گوئی

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے تین سالہ "پیوٹ” معاشی منصوبے کے تحت صنعتی ترقی، زراعت، لائیو اسٹاک، سیاحت، آئی ٹی اور مہارتوں کے فروغ پر کام کیا جا رہا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 7.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متحرک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس میں سرکاری اور نجی شعبے دونوں کی سرمایہ کاری شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عملدرآمد میں تاخیر ختم کرنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، صنعتی تعاون اور نجی شعبے کے اشتراک سے پنجاب کو معاشی ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات : #maryamnawazpunjab
ShareSend

متعلقہ خبریں

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی
تازہ ترین

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

13 ستمبر , 2026
Punjab government plans to introduce electric buses in every tehsil; target set to operate 3,000 buses across the province.
تازہ ترین

پنجاب حکومت کا ہر تحصیل میں الیکٹروبس، پنجاب میں 3 ہزار بسیں چلانے کا ہدف

9 ستمبر , 2026
Major Punjab 'Ice' dealer killed in alleged police encounter in Faisalabad.
تازہ ترین

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، پنجاب کا بڑا آئس ڈیلر ہلاک

8 ستمبر , 2026
There will be no compromise on law and order in Punjab Maryam Nawaz.
تازہ ترین

پنجاب کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مریم نواز

5 ستمبر , 2026
Target set to complete another 82 roads in Punjab by September 7 under the Local Roads Program.
تازہ ترین

پنجاب میں لوکل روڈ پروگرام کے تحت مزید 82 سڑکیں 7 ستمبر تک مکمل کرنے کا ہدف

3 ستمبر , 2026
Meeting of DG Khan lawmakers with Chief Minister Maryam Nawaz
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Official notification issued for a 7% pension increase; effective from July 1st.

7فیصد پنشن اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن،اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔