لاہور( پاک ترک نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں چینی و غیر ملکی ماہرین، باشندوں کی سکیورٹی، افغان سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کے امور میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت نے تفصیلی بریفنگ دی ۔
آئی جی پنجاب نے چینی و غیر ملکی قونصل خانوں، چینی ماہرین و باشندوں کی رہائش گاہوں، ورک پلیسز کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا اور کہا چینی ماہرین، غیر ملکی باشندوں کی نقل و حرکت کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید سخت کئے جائیں۔
آئی جی پنجاب نے کہاپولیس افسران، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی ایجنسیوں کی مشاورت سے چینی و غیر ملکی باشندوں کا سکیورٹی آرڈر ازسرنو تشکیل دیں، افغان سمیت غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی باشندوں، تارکین وطن کی انخلا مہم میں تیزی لائیں۔
آئی جی پنجاب نے کہاپولیس افسران، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی ایجنسیوں کی مشاورت سے چینی و غیر ملکی باشندوں کا سکیورٹی آرڈر ازسرنو تشکیل دیں، افغان سمیت غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی باشندوں، تارکین وطن کی انخلا مہم میں تیزی لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
آئی جی پنجاب نے مزید کہاسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی ایجنسیوں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جائے،بین الصوبائی سرحدی علاقوں سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ، سرچ سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہافتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان سمیت ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، اجلاس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی ایس پی یو، تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز نے ی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔












