اتوار , 11 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ماضی کے جرم کی سزا نئے قانون کے مطابق نہیں دی جاسکتی، لاہور ہائیکورٹ

2 مہینے پہلے
A A
Punishment for past crimes cannot be given according to new law, Lahore High Court
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ماضی میں کیے گئے مبینہ جرم پر بعد میں نافذ ہونے والے نئے اور سخت قانون کے تحت سزا نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 9 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد عباس کی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس محمد امجد پرویز نے محمد عباس کی درخواست ضمانت پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان غنی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ 2025 کی ایمیگریشن ترمیم ملزم کے خلاف لاگو نہیں ہوسکتی، کیونکہ مبینہ جرم 2024 میں کیا گیا تھا۔ عدالت کے مطابق 2024 میں ہونے والے مبینہ جرم پر بعد میں نافذ ہونے والی سخت سزا کا قانون لاگو نہیں کیا جاسکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 12 کسی شخص کو جرم کے وقت مقرر سزا سے زیادہ یا مختلف نوعیت کی سزا دیے جانے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بھی ماضی میں کیے گئے جرم پر بعد میں نافذ ہونے والی زیادہ سخت سزا کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔عدالت کے مطابق ایف آئی اے نے محمد عباس کے خلاف عمان میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر 9 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں 2025 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی آر تقریباً ایک سال کی تاخیر سے درج کی گئی، جبکہ مقدمے میں مبینہ رقم کی ادائیگی کی تاریخ، وقت اور جگہ کا کوئی واضح ذکر موجود نہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی آر کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی نے مدعیہ سے رقم نقد اور بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے وصول کی، تاہم مدعیہ کو نہ بیرون ملک بھیجا گیا اور نہ ہی وصول کی گئی رقم واپس کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا گھریلو بجلی کنکشن منقطع کرنے کے خلاف اہم فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ مزید تحقیقات کے دائرے میں آتا ہے، اس لیے اسے مزید جیل میں رکھنا ٹرائل سے پہلے سزا دینے کے مترادف ہوگا۔عدالت نے محمد عباس کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات : casehighcourtlahore
ShareSend

متعلقہ خبریں

Hafiz Naeem-ur-Rehman announces the launch of a long march.
پاکستان

حافظ نعیم الرحمان کا لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

10 اکتوبر , 2026
Rain, strong winds and hail expected in most parts of Punjab
تازہ ترین

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کا امکان

10 اکتوبر , 2026
Efforts to schedule the hearing for Bushra Bibi's sentence suspension plea at an early date.
تازہ ترین

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کوششیں

8 اکتوبر , 2026
Petition seeking ban on camera-equipped glasses Lahore High Court summons officials.
پاکستان

کیمرے والی عینکوں پر پابندی کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے حکام کو طلب کرلیا

8 اکتوبر , 2026
Hearing today on the petition against Jamaat-e-Islami's sit-in on Mall Road, Lahore.
اہم ترین

لاہور، مال روڈ پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے خلاف درخواست پر آج سماعت

8 اکتوبر , 2026
Proceedings of the Mir Raza Commission concluded; statements of 42 witnesses recorded.
تازہ ترین

میر رضا کمیشن کی کارروائی مکمل، 42 گواہوں کے بیانات ریکارڈ

7 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Lahore High Court's landmark ruling Honor killing is a non-compoundable offense.

غیرت کے نام پر قتل ناقابلِ راضی نامہ جرم، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

10 اکتوبر , 2026
پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

10 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
Don't tell Abu, he will die, Laiba's last message

ابو کو مت بتانا مر جائیں گے ،لائبہ کا آخری میسج

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔