منگل , 25 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ ، نورِ مصطفیٰ ﷺ سے جگمگاتا پاکستان

2 گھنٹے پہلے
A A
Celebration of Eid Milad-un-Nabi (PBUH) Pakistan illuminated by the light of Mustafa (PBUH)
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) وہ ساعت کتنی مبارک ہو گی جب مکہ کی سرزمین پر وہ نور جلوہ گر ہوا ،جس نے جس نے اندھیروں میں بھٹکتی انسانیت کو روشنی عطا کی۔وہ ہستی ﷺ تشریف لائیں۔

جنہیں اللہ رب العزت نے رحمت للعالمین بنا کر بھیجا۔جن کی آمد سے انسانیت کو نیا راستہ ملا جن کی تعلیمات نے ظلم کے مقابلے میں عدل، نفرت کے مقابلے میں محبت اور جہالت کے مقابلے میں علم کا چراغ روشن کیا۔

ایک ایسا دن جس کا ذکر آتے ہی دل محبت سے بھر جاتا ہے ،ایک ایسا دن جب عر ب کی سرزمین سے وہ نور طلوع ہوا، جس نے پوری دنیا کو انسانیت، رحم، عدل اور محبت کا راستہ دکھایا۔ جی ہاں ربیع الاول کا وہ مبارک دن آ پہنچا ہے جس دن ہمارے پیارے نبی کریم حضرت محمد کی ولادت باسعات ہوئی

یہ بھی پڑھیں: سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

رحمت اللعالمین کی آمد کی خوشی میں پورے دنیا کے مسلمان خوشی سے نہال ہیں ، پاکستان میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہےلاہور،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں ۔ عاشقانِ رسول درود و سلام اور نعت خوانی کے ذریعے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان کی فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے گونج رہی ہیں ِمساجد میں خصوصی محافل ہو رہی ہیں ،لاکھوں عاشقانِ رسول ﷺ اپنے اپنے انداز میں عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں

پورے پاکستان کی شاہراہیں ،مساجد ،بازار ،گلیاں ،محلے سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور خوبصورت سجاوٹ سے جگمگا رہے ہیں۔حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو قرآن مجید نے رحمت للعالمین قرار دیا۔آپ ﷺ نے انسانوں کو توحید کا پیغام دیا کمزوروں کے حقوق کی حفاظت کی، یتیموں، مسکینوں اور ضرورت مندوں سے حسنِ سلوک کی تعلیم دی، اور معاشرے میں عدل، مساوات اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔

یہی تو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ ہے…

زبان پر درود…

دل میں محبت…

اور کردار میں سنت۔

یہی وہ پیغام ہے جو 12 ربیع الاول ہمیں یاد دلاتا ہے۔

کہ نبی کریم ﷺ سے محبت صرف دعویٰ نہیں…

بلکہ آپ ﷺ کی اطاعت اور آپ ﷺ کی سنت سے وابستگی کا نام بھی ہے۔

آج کے دن کا سب سے خوبصورت پیغام یہ ہے کہ ہم اپنے نبی کریم کی محبت کو اپنی زندگی میں بھی دکھائیں۔ کسی بھوکے کو کھانا کھلائیں۔

کسی غریب کی مدد کریں۔والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کریں۔پڑوسی کا خیال رکھیں۔معاف کرنا سیکھیں۔

جھوٹ، دھوکے اور ظلم سے بچیں۔اور اپنی زندگی میں سنت رسول کو جگہ دیں۔

اس مبارک دن ایک سوال خود سے ضرور کیجیے۔ہم اپنے نبی کریم ﷺ سے کتنی محبت کرتے ہیں؟

اتنی کہ صرف ایک دن چراغاں کریں؟،۔یا اتنی کہ پورا سال آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں؟

۔۔کیونکہ محبت صرف زبان سے کہنے کا نام نہیں

محبت تو کردار میں نظر آتی ہے۔اور اگر 12 ربیع الاول کے موقع پر ہماری زبان پر درود۔دل میں محبت اور ہمارے عمل میں سیرت مصطفیٰ آ جائے تو شاید یہی اس بابرکت دن کی سب سے خوبصورت خوشی ہوگی۔

موضوعات : #12rabiulawal#EidMiladUlNabi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Preparations for the celebration of the blessed birth of the Master of Both Worlds, Hazrat Muhammad (PBUH).
تازہ ترین

سرور کونین حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کے جشن کی تیاریاں

25 اگست , 2026
اگلی خبر
August 24, 2006 Pluto lost its status as a planet, sparking a worldwide debate.

24 اگست 2006: پلوٹو سیارے کا درجہ کھو بیٹھا، دنیا بھر میں بحث چھڑ گئی

یہ بھی پڑھیں

Objection to Uzma Khan's contempt of court petition dismissed, re-filed in Supreme Court

عظمیٰ خان کی توہین عدالت درخواست کا اعتراض دور، سپریم کورٹ میں دوبارہ دائر

25 اگست , 2026
Masoud Pezeshkian speaks to the Field Marshal The US should change its tone and policy regarding Iran.

امریکا ایران کے حوالے سے اپنا لہجہ اور پالیسی بدلے ،مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل سے گفتگو

25 اگست , 2026
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz leaves for 4-day official visit to China

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

25 اگست , 2026
Ishaq Dar holds telephonic conversation with Turkish Foreign Minister Hakan Fidan.

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ

25 اگست , 2026
Pakistan as a proponent of peace Field Marshal Syed Asim Munir visits Iran; key meetings held to defuse Iran-US tensions.

پاکستان امن کا داعی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران، ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم ملاقاتیں

25 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔