بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پٹرولیم لیوی ختم کیے بغیر احتجاج ختم نہیں ہو گا،حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

55 منٹس پہلے
A A
Protests will not end without the withdrawal of the petroleum levy, announces Hafiz Naeem-ur-Rehman.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے حکومت سے مذاکرات کا ایک اور دور آج شام چھ بجے ہوگا، جماعت اسلامی کا حکومت سے واحد مطالبہ پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت بار بار سوال کرتی ہے کہ پٹرولیم لیوی ختم کرنے سے پیدا ہونے والی رقم کہاں سے پوری کی جائے گی، ہم حکومت کو بارہا بتا چکے ہیں کہ رقم کہاں سے پوری کی جاسکتی ہے۔ حکومت کے پاس ہمارے مؤقف کے جواب میں کوئی دلیل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ہزار پانچ سو سڑسٹھ ارب روپے پٹرولیم لیوی جمع کرکے صرف پچیس ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے۔ حکومت مذاکرات کو ٹالنے کی کوشش نہ کرے، اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو مذاکرات ختم کردیں گے، اس کے بعد فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد مارچ کے بعد حکومت کو جماعت اسلامی کی جدوجہد کا اندازہ ہوگیا ہے۔ حکومت خیرات بانٹنے کے بجائے پٹرولیم لیوی ختم کرے۔ عوام کو لائنوں میں لگانے کا نظام بنایا جا رہا ہے، جبکہ اصل مسئلے کا حل پٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بجائے پٹرولیم لیوی ختم کرکے مسئلہ حل کیا جائے۔ دکانداروں اور تاجروں کو دباؤ میں لانے کا نظام قابل قبول نہیں، پولیس دکانیں بند کرانے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔حافظ نعیم الرحمان نے سوال اٹھایا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی گئی؟ ٹرانسپورٹ، ٹریکٹرز اور دیگر شعبے ڈیزل پر چلتے ہیں، پٹرولیم لیوی کی وجہ سے ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا طریقہ بھی ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کتنےٹیکس ،لیوی وصول کر رہی ہے؟

انہوں نے حکومت سے سود کی شرح کم کرنے کے وعدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ سرکاری طیارے کے استعمال کا مکمل ریکارڈ قوم کے سامنے لایا جائے اور اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔ وزراء اور سرکاری افسران کی گاڑیاں تیرہ سو سی سی تک محدود کی جائیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وفاقی حکومت بدامنی نہ پھیلائے اور نظام کو چلنے دے۔ حکومت عوام کو اصل مسائل سے ہٹا کر نئے موضوعات میں الجھا رہی ہے۔ عوام کو آپس میں لڑوا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش مسترد کرتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ ملک کے اکتالیس شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔ آج کراچی میں بڑا جلسہ عام ہوگا، کل لاہور میں جلسہ عام ہوگا، اٹھارہ ستمبر کو مردان اور پشاور میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ بیس ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی ختم کیے بغیر احتجاج ختم نہیں ہوگا۔ جماعت اسلامی نے احتجاج کے لیے منصوبہ الف، ب اور ج تیار کر رکھا ہے، پہلے منصوبے کا اعلان سترہ ستمبر کی رات کیا جائے گا۔ کنٹینر لگا کر سڑکیں بند کرنے سے عوام کو احتجاج سے نہیں روکا جاسکتا، حکومت حالات خراب نہ کرے اور معمولات زندگی متاثر نہ کرے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کسی رکن قومی یا صوبائی اسمبلی کو ساتھ ملا کر احتجاج نہیں کرتی، کارکن سے امیر تک جماعت اسلامی کی قیادت ایک مؤقف پر قائم ہے۔ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، عوام کے مسائل کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

بجلی کے شعبے سے متعلق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے پر عوام کو مکمل حقائق بتائے۔ گزشتہ سال بھی ایک ہزار آٹھ سو ارب روپے سے زائد بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی ادائیگیوں کی مد میں دیے گئے، حالانکہ بجلی پیدا نہ ہونے کے باوجود یہ ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ مٹیاری لاہور ترسیلی لائن بھی پوری استعداد سے استعمال نہیں ہورہی۔انہوں نے حکومت پر بدترین حکمرانی اور بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال ہر شعبے میں نظر آ رہی ہے۔چینی کے معاملے پر حافظ نعیم الرحمان نے سوال کیا کہ اگر ملک میں چینی وافر مقدار میں موجود تھی تو پہلے درآمد کیوں کی گئی؟ چینی کی درآمد پر ترپن فیصد ڈیوٹی میں رعایت کیوں دی گئی؟ انہوں نے کہا کہ شوگر مل مالکان کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور شوگر مل مالکان کی پریس کانفرنسوں کے پیچھے حکومتی مطالبات ہیں۔

پٹرولیم لیوی کے خلاف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتوں سے رابطے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہماری تحریک کی حمایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی پٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک کی حمایت کی جبکہ بیرسٹر گوہر نے باقاعدہ بیان جاری کرکے حمایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی دو مرتبہ پٹرولیم لیوی کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے۔ پٹرولیم لیوی کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ عام آدمی کا مسئلہ ہے، اس مطالبے پر سب کو ایک مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔ پٹرولیم لیوی کا مسئلہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا بھی مسئلہ ہے۔ بلاول بھٹو سے بھی پٹرولیم لیوی کے معاملے پر رابطے کی کوشش کی ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد مارچ معمولی سرگرمی نہیں ہوگا بلکہ غیر معمولی عوامی شرکت ہوگی اور اس کے نتیجے میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

موضوعات : hafiznaeemleavypetrol
ShareSend

متعلقہ خبریں

How much tax and levy is the government collecting on petroleum products
تازہ ترین

حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کتنےٹیکس ،لیوی وصول کر رہی ہے؟

16 ستمبر , 2026
4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور
اہم ترین

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

15 ستمبر , 2026
پٹرول پر ریلیف کیسے ملے گا؟وفاقی وزراء نے تفصیلات بتا دیں
تازہ ترین

پٹرول پر ریلیف کیسے ملے گا؟وفاقی وزراء نے تفصیلات بتا دیں

14 ستمبر , 2026
Jamaat-e-Islami's sit-in has turned into a national movement Hafiz Naeem-ur-Rehman.
تازہ ترین

جماعت اسلامی کے دھرنے قومی تحریک بن چکی ہے ،حافظ نعیم الرحمان

14 ستمبر , 2026
Jamaat-e-Islami announces Islamabad march for September 20.
تازہ ترین

جماعت اسلامی کا 20 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان

14 ستمبر , 2026
موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف
اہم ترین

موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین کے لیے پیٹرول پر بڑا ریلیف

13 ستمبر , 2026
اگلی خبر
The fourth round of talks between the government and Jamaat-e-Islami will take place today.

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور آج ہوگا

یہ بھی پڑھیں

Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026
Booking for 11,600 private Hajj pilgrims completed via the Hajj portal.

حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 نجی عازمین کی بکنگ مکمل

16 ستمبر , 2026
Prime Minister directs to complete fire safety and system improvement measures at PIMS Hospital within three months

وزیراعظم کی پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی اور نظام کی بہتری کے اقدامات تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

16 ستمبر , 2026
Dr. Najib Naqi nominated as President of Azad Kashmir.

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر نامزد

16 ستمبر , 2026
The fourth round of talks between the government and Jamaat-e-Islami will take place today.

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور آج ہوگا

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔