بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایران جنگ طویل ،امریکی فوجی خودکشی کرنے لگے

2 مہینے پہلے
A A
Prolonged war with Iran US soldiers begin committing suicide.
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے خلاف جنگ طول پکڑ گئی۔۔۔ تو سمندر میں تعینات امریکی فوجیوں کا صبر بھی جواب دینے لگا؟

امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر طویل تعیناتی، مسلسل ڈیوٹی اور مبینہ بنیادی سہولیات کی قلت نے اہلکاروں کو شدید ذہنی دباؤ سے دوچار کردیا۔۔۔ امریکی میڈیا نے چونکا دینے والے دعوے کردیئے۔

امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن۔۔۔ جہاں جنگی مشن کے لیے تعینات ہزاروں امریکی سیلرز اور میرینز طویل عرصے سے سمندر میں موجود ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل اور مسلسل تعیناتی کے باعث بعض اہلکار شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے۔۔۔ اور متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کود کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایک اہلکار کی اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ مسلسل ڈیوٹی اور طویل تعیناتی سے پریشان ان کے شوہر نے بھی جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق جہاز کے عملے نے ایسے کئی واقعات میں مداخلت کرکے اہلکاروں کو انتہائی قدم اٹھانے سے روکا۔

یہ دعوے سامنے آنے کے بعد امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر اہلکاروں کی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 روز سے زائد عرصے سے جہاز پر تعینات ہیں۔۔۔ طویل جنگی مشن نے اہلکاروں کی جسمانی اور ذہنی برداشت کا سخت امتحان لینا شروع کردیا ہے۔

رپورٹ میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی مبینہ قلت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے ان واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔۔۔ تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ طویل تعیناتی کے دوران اہلکاروں کو درپیش مسائل کیا ہیں اور ان کی ذہنی صحت کے لیے مناسب سہولیات فراہم کی جارہی ہیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا نے ایسی معاشی تنہائی پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی، امریکا کی ایران کو بڑی دھمکی

تاہم امریکی بحریہ نے جہاز پر تعینات اہلکاروں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے۔

یعنی ایک طرف امریکی میڈیا کے چونکا دینے والے دعوے۔۔۔ دوسری طرف امریکی بحریہ کی تردید۔۔۔ لیکن سوال برقرار ہے کہ آخر طویل جنگ اور مسلسل تعیناتی امریکی فوجیوں پر کس حد تک اثر انداز ہورہی ہے؟

ایران کے خلاف جنگ جتنی طویل ہوتی جارہی ہے، اتنا ہی امریکی فوجیوں پر دباؤ بڑھنے کے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں۔۔۔ اب نظریں امریکی حکام کی ممکنہ تحقیقات پر ہیں کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات اہلکاروں کو درپیش مسائل کی اصل حقیقت کیا ہے۔

موضوعات : #iransuiside
ShareSend

متعلقہ خبریں

Explosion near Police Lines in Kohat; 15 people killed.
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ،15افراد جاں بحق

18 ستمبر , 2026
Explosives-laden vehicle destroyed in blast in Syria's Idlib; 5 killed.
تازہ ترین

شام کے ادلب میں بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے تباہ، 5 افراد جاں بحق

2 ستمبر , 2026
Iranian President Masoud Peshkeshian appreciates Pakistani peace efforts
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستانی امن کوششوں کے معترف

1 ستمبر , 2026
The foundation for global peace and stability will be laid in the Middle East, says the Iranian President.
تازہ ترین

دنیا میں امن و استحکام کی بنیاد مشرق وسطی سے ہی پڑے گی ،ایرانی صدر

30 اگست , 2026
New US economic sanctions on Iran; announcement to cut off economic lifelines.
اہم ترین

ایران پر امریکا کی نئی معاشی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان

25 اگست , 2026
Trump's announcement of economic sanctions on Iran is an admission of defeat in the war Revolutionary Guards.
تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران پر معاشی پابندیوں کا اعلان جنگ میں شکست کا اعتراف ہے، پاسداران انقلاب

24 اگست , 2026
اگلی خبر
گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے رکن علی شاہین کی یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد

گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے رکن علی شاہین کی یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارکباد

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات

30 ستمبر , 2026
امریکا، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری فیکٹری اب ڈرونز کے لیے بیٹریاں بنائے گی

امریکا، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری فیکٹری اب ڈرونز کے لیے بیٹریاں بنائے گی

30 ستمبر , 2026
مراکش میں پہلی بار خاتون وزیراعظم مقرر

مراکش میں پہلی بار خاتون وزیراعظم مقرر

30 ستمبر , 2026
برکینا فاسو میں سونے کی پہلی بڑی ریفائنری قائم

برکینا فاسو میں سونے کی پہلی بڑی ریفائنری قائم

30 ستمبر , 2026
بوئنگ اسٹار لائنر کی بغیر انسانوں کے واپسی جنوری 2027 تک متوقع

بوئنگ اسٹار لائنر کی بغیر انسانوں کے واپسی جنوری 2027 تک متوقع

30 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔