اسلام آباد(پاک ترک نیوز )تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان انتقال کر گئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے مرحوم کی دینی، ملی اور تبلیغی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نذرالرحمان نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی سربلندی، تبلیغ و اشاعت اور انسانیت کی اصلاح و فلاح کے لیے وقف کیے رکھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مولانا نذرالرحمان ایک جید عالمِ دین اور نہایت شفیق شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے انتقال سے نہ صرف تبلیغی جماعت بلکہ پورے عالمِ اسلام میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، جو مدتوں پُر نہیں ہوسکے گا۔
وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔












