پیر , 16 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی او آئی سی اور ای سی او وفود سے اہم ملاقاتیں، علاقائی تعاون کے فروغ پر زور

11 منٹس پہلے
A A
وزیراعظم شہباز شریف کی او آئی سی اور ای سی او وفود سے اہم ملاقاتیں، علاقائی تعاون کے فروغ پر زور
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل اسماعیل اولد الشیخ احمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جبکہ ای سی او وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آئے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے پہلے دورہ اسلام آباد پر خیرمقدم کیا اور کہا کہ رکن ممالک کی جانب سے اتفاق رائے سے ان کا انتخاب ان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسلم امہ کو درپیش اہم مسائل کے حل کے لیے او آئی سی کو مشترکہ کوششوں کی قیادت کرنا ہوگی۔ اس موقع پر فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مسلم امہ کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے پر فخر ہے اور پاکستان او آئی سی کی کوششوں کی حمایت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

دوسری جانب ای سی او وزرائے کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان سے ملاقات میں وزیراعظم نے ان کا خیرمقدم کیا اور اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ای سی او کے مقاصد کے حصول اور رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ روابط کا فروغ اور معاشی انضمام حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے ای سی او وزرائے کونسل کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اعلامیے اور 2026ء سے 2035ء تک معاشی تعاون کے تزویراتی اہداف کی منظوری اہم پیش رفت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو 2026ء سے 2027ء تک ای سی او کی صدارت ملنا ایک اہم ذمہ داری ہے۔ رواں سال کا موضوع مضبوط اور مستحکم ای سی او کے لیے علاقائی تعاون کی بحالی ہوگا۔

وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، توانائی اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ای سی او کے مشترکہ وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ضروری ہے تاکہ خطے کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سڑکوں، ریلوے اور ٹرانسپورٹ راہداریوں کے ذریعے علاقائی روابط مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہیں سمندر تک براہ راست رسائی نہ رکھنے والے رکن ممالک کو عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

وزیراعظم نے علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پاکستان کا اصولی مؤقف ہے۔

انہوں نے ای سی او رکن ممالک کو لاہور کو 2027ء کا سیاحتی مرکز قرار دیے جانے کی تقریبات میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیراعظم کے مطابق پاکستان 2027ء میں ای سی او وزرائے کونسل کے آئندہ اجلاس اور سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے تمام رکن ممالک اور سیکریٹریٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

موضوعات : cooperationecooicshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

ECO Summit Foreign delegations, including Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi, have arrived in Islamabad.
تازہ ترین

ای سی او اجلاس، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے

16 نومبر , 2026
Islamabad once again the focus of diplomacy; meeting of the Economic Cooperation Organization begins.
تازہ ترین

اسلام آباد سفارتکاری کیلئے پھر مرکزِ نگاہ، اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کا آغاز

15 نومبر , 2026
500بااثرمسلمانوں کی فہرست ،وزیراعظم،فیلڈ مارشل کا پہلا نمبر
اہم ترین 2

500بااثرمسلمانوں کی فہرست ،وزیراعظم،فیلڈ مارشل کا پہلا نمبر

15 نومبر , 2026
30th ECO Council of Ministers Meeting Northern Cyprus Foreign Minister arrives in Islamabad
تازہ ترین

30ویں ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس، شمالی قبرص کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

14 نومبر , 2026
پاکستان اور ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور ناروے کے درمیان پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

13 نومبر , 2026
وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر سے ملاقات
اہم ترین

وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر سے ملاقات

12 نومبر , 2026
اگلی خبر
عارف والا ، آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

عارف والا ، آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

عارف والا ، آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

عارف والا ، آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

16 نومبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی او آئی سی اور ای سی او وفود سے اہم ملاقاتیں، علاقائی تعاون کے فروغ پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کی او آئی سی اور ای سی او وفود سے اہم ملاقاتیں، علاقائی تعاون کے فروغ پر زور

16 نومبر , 2026
دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

16 نومبر , 2026
گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

16 نومبر , 2026
اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

16 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔