کویت(پاک ترک نیوز ) کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون حملے کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے امریکی فوجیوں کو گوگل پر مقامی اسپتال تلاش کرنا پڑے۔ زخمی امریکی فوجی کیپٹن نکول امور کے شوہر نے حملے کے بعد طبی سہولتوں کے انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی ڈرون اس امریکی کمانڈ پوسٹ پر گرا جہاں امریکی ماسٹر سارجنٹ نکول امور تعینات تھیں۔ حملے میں زخمی ہونے کے بعد انہیں فوجیوں نے ایک گاڑی کے ذریعے کویت کے مقامی اسپتال منتقل کیا۔
نکول امور کے شوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کے بعد زخمی اہلکاروں کے علاج معالجے کے لیے مناسب انتظامات موجود نہ ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کے مطابق فوجیوں کو زخمیوں کی منتقلی کے لیے خود گوگل پر اسپتال تلاش کرنا پڑے۔
امریکی میڈیا میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ متعلقہ فوجی یونٹ کو مناسب حفاظتی انتظامات اور دفاعی سہولتیں فراہم کیوں نہیں کی گئیں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں یونٹ کو ضروری دفاعی تحفظ فراہم نہ کیے جانے سے متعلق قیاس آرائیاں بھی سامنے آئی ہیں۔











