ہفتہ , 25 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

وزیراعظم کا عالمی یوم تعلیم پر خصوصی پیغام، تعلیم وتربیت سے وابستہ افراد کو خراج عقیدت

6 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم کا عالمی یوم تعلیم پر خصوصی پیغام، تعلیم وتربیت سے وابستہ افراد کو خراج عقیدت
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم تعلیم پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر بھرپور انداز میں دنیا بھر اور بالخصوص پاکستان کے تعلیم و تربیت سے وابستہ تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ذاتی طور پر آج تمام عوام، طلبہ و طالبات، اساتذہ،والدین، معلمین اور محققین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو ملک بھر میں تعلیم و تربیت اور علم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ اس سال یہ عالمی دن “تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں نوجوانوں کی طاقت” کے نہایت موزوں عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔ یہ عنوان ہمارے دور میں نوجوان طبقہ کی نظام تعلیم میں بطور ایک فعال شراکت دار ہونے کی ترجمانی کرتا ہے۔ ایسا نظام تعلیم جو عصر حاضر، جدت اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ، جامع اور موثر ہو۔ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اورجدت آموز امنگیں یقینی طور پر نظام تعلیم کی درست سمت میں ترقی کا باعث بنیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی باصلاحیت نوجوان آبادی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کو تعلیم و تربیت، معیاری استعدار کار اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان کا آئین بالخصوص آرٹیکل 25-اے, وفاقی اور صوبائی حکومتیں کی تعلیم کے فروغ اور اصلاحات سے متعلق رہنمائی کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ دور حاضر کی باہم منسلک اور ٹیکنالوجی سے مزین دنیا میں علم و تعلیم کے موجودہ طریق میں تنقیدی سوچ، جدت، ڈیجیٹل مہارت، اخلاقی اقدار اور عملی صلاحیتوں کو جذب کرنے میں ہی انفرادی اور قومی فلاح و ترقی کا راز پنہاں ہے۔ حکومت پاکستان تعلیم کے نظام کو موثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اعلی تعلیم اور مہارتوں کے فروغ پر مختلف پروگرامز کے ذریعے خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان پروگرامز میں اعلیٰ تعلیم کے لیے توسیع شدہ وظائف، میرٹ کی بنیاد پر مالی معاونت اور وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم شامل ہے۔ ان پروگرامز کا مقصد طلبہ کو ڈیجیٹل وسائل تک رسائی، تحقیقی صلاحیت میں اضافہ اور بین الاقوامی سطح کے علم و معیشت سے ہم آہنگ ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تمام طبقات سے وابستہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی حکمت عملی کا ایک اہم پہلو فنی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت کا فروغ ہے۔ تاکہ ہنر مندی اور مہارت قومی ضروریات اور عالمی مواقع کے عین مطابق ہوں۔
وزیراعظم یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشنکے ذریعے ملک بھر میں موثر اور حسب ضرورت تربیت کے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان اقدامات میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجیز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مہارتوں کی تربیت شامل ہے۔ قومی سطح پر ہنر مندی کے لیے اقدامات کے ذریعے مدارس کے نوجوانوں کو بھی قومی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ باوقار روزگار اور کاروباری مواقع سے مستفید ہوتے ہوئے معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کے لیے خاص پروگرامز کے ذریعے تکنیکی، ڈیجیٹل اور گھریلو بنیادوں پر مہارتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ خواتین کی معاشی شمولیت اور معاشی خودانحصاری کو تقویت ملے۔ آج عالمی یوم تعلیم پر میں تمام تعلیمی اداروں، طلباء و طالبات، معلمین و اساتذہ کرام، والدین اور سول سوسائٹی سے گذارش کرتا ہوں کہ آئیے مل کر نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایسے تعلیمی ماحول کو تشکیل دیں جو معیاری نظریہ و فکر ، تمام طبقات کی شمولیت، محنت کی عظمت، علم و تحقیق کے جدید تقاضوں اور عمر بھر سیکھنے کے جذبے کو فروغ دیتا ہو۔ آئیے اس عزم کی تجدید کریں کہ نوجوانوں کے تابناک مستقبل کو تعلیم اور ہنر و مہارت کے نظام کا محور بنائیں گے اور ایک ایسا تعلیمی نظام تشکیل دیں گے جو ہر فرد صلاحیتوں کو نکھارے، مساوات کو فروغ دے اور آنے والی نسلوں کو امن و استحکام ، ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب پاکستان کی قیادت کے لیے تیار کرے۔

موضوعات : educationShehbaz Sharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

Karachi Board chairman resigns over irregularities in matriculation exams
تازہ ترین

کراچی ،میٹرک امتحانات میں بے نظمی ،چیئرمین بورڈ مستعفی

5 مئی , 2026
Lockdown on jobs in Punjab, youth worried
تازہ ترین

پنجاب میں نوکریوں پر تالا ،نوجوان پریشان

24 اپریل , 2026
Degree verification with one click, a new digital era in Pakistan
تازہ ترین

ایک کلک پر ڈگری کی تصدیق ،پاکستان میں نیا ڈیجیٹل دور

21 اپریل , 2026
پاک امریکا روابط کو نئی جہت دینے پر اتفاق، مارکو روبیو کی پاکستان کے امن کردار کی تحسین
اہم ترین

پاک امریکا روابط کو نئی جہت دینے پر اتفاق، مارکو روبیو کی پاکستان کے امن کردار کی تحسین

20 فروری , 2026
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم سندھ بھر میں شروع، 20 ہزار طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم
تازہ ترین

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم سندھ بھر میں شروع، 20 ہزار طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم

31 جنوری , 2026
دنیا میں پائیدار امن صرف باہمی احترام سے ممکن ہے: وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

دنیا میں پائیدار امن صرف باہمی احترام سے ممکن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

28 جنوری , 2026
اگلی خبر
کم آمدنی والے افراد پنجاب راشن کارڈ اسکیم میں کیسے اپلائی کریں؟

کم آمدنی والے افراد پنجاب راشن کارڈ اسکیم میں کیسے اپلائی کریں؟

یہ بھی پڑھیں

9 law officers resign in Khyber Pakhtunkhwa, serious allegations against the leadership of Insaf Lawyers Forum

خیبرپختونخوا میں 9 لاء افسر مستعفی، انصاف لائرز فورم کی قیادت پر سنگین الزامات

25 جولائی , 2026
The Gordie Howe Bridge between Canada and the United States has opened to traffic.

کینیڈا اور امریکا کے درمیان گورڈی ہاؤ برج ٹریفک کے لیے کھل گیا

25 جولائی , 2026
Lahore has moved fifty years ahead of Karachi Mustafa Kamal.

لاہور کراچی سے پچاس سال آگے چلا گیا،مصطفیٰ کمال

25 جولائی , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi pays tribute to security forces over the killing of terrorists in Balochistan.

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

25 جولائی , 2026
Minister of State Talal Chaudhry visits Islamabad Model Jail.

وزیر مملکت طلال چودھری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ

25 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English