ہفتہ , 26 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایچ ای سی کا دنیا کی ٹاپ 200 جامعات میں اسکالرشپس کا اعلان

2 مہینے پہلے
A A
HEC announces scholarships for the world's top 200 universities.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پاکستانی اور آزاد کشمیر کے طلبہ کے لیے بیرونِ ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپس کا اعلان کردیا۔

ایچ ای سی کے مطابق اوورسیز اسکالرشپس برائے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی، فیز تھری، بیچ فور کے تحت کامیاب امیدواروں کو دنیا کی ٹاپ 200 جامعات میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اسکالرشپس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 اگست 2026، شام 4 بجے مقرر کی گئی ہے۔

اسکالرشپس صرف مخصوص شعبوں میں دی جائیں گی، جن میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور جدید ٹیکنالوجیز، توانائی، موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات، زراعت و غذائی تحفظ، صحت، بائیوٹیکنالوجی و لائف سائنسز، انجینئرنگ و جدید مینوفیکچرنگ، نیچرل و فزیکل سائنسز، سوشل سائنسز، بزنس و گورننس سمیت بین الشعبہ جاتی اور اسٹریٹجک شعبے شامل ہیں۔

پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لیے امیدوار کا پاکستانی یا آزاد کشمیر کا شہری ہونا ضروری ہے۔

17 سالہ غیر ملکی ایم ایس یا ایم ایس سی ڈگری رکھنے والے امیدوار بھی ایچ ای سی سے مساوات کی منظوری حاصل کرنے کی صورت میں اہل ہوسکتے ہیں۔

امیدوار کے ایم ایس، ایم فل یا مساوی ڈگری میں 4 میں سے کم از کم 3 سی جی پی اے یا سالانہ نظام میں فرسٹ ڈویژن ہونا ضروری ہے۔

تعلیمی کیریئر میں ٹرمینل ڈگری سے پہلے زیادہ سے زیادہ ایک سیکنڈ ڈویژن قابل قبول ہوگی۔

سرکاری جامعات، کالجز، تحقیقاتی و ترقیاتی اداروں، سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر 40 سال جبکہ دیگر امیدواروں کے لیے عمر کی حد 35 سال مقرر کی گئی ہے۔

ایم ایس اسکالرشپ کے لیے امیدوار کا پاکستانی یا آزاد کشمیر کا شہری ہونا ضروری ہے۔

امیدوار کے پاس متعلقہ شعبے میں 16 سالہ تعلیم، مثلاً بی ایس، بی ای، ماسٹرز یا مساوی ڈگری ہونی چاہیے۔امیدوار کے پاس کم از کم 3.0 سی جی پی اے یا سالانہ نظام میں فرسٹ ڈویژن ہونا ضروری ہے۔

تعلیمی کیریئر میں زیادہ سے زیادہ ایک سیکنڈ ڈویژن قابل قبول ہوگی۔

سرکاری، نیم سرکاری، پبلک سیکٹر اور تحقیقاتی اداروں کے اہل ملازمین کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 35 سال جبکہ دیگر امیدواروں کے لیے 30 سال مقرر ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق امیدواروں کا انتخاب میرٹ، ایچ ای سی اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (HAT) کے نمبرز اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ حکومت پاکستان کے منظور شدہ صوبائی کوٹے بھی لاگو ہوں گے۔

درخواست دیتے وقت امیدواروں کو اپنی پسند کی غیر ملکی یونیورسٹی یا ملک کا انتخاب کرنا ہوگا، تاہم منتخب یونیورسٹی کا کیو ایس یا ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں ٹاپ 200 میں شامل ہونا ضروری ہے۔

ایچ ای سی کو یونیورسٹی یا ملک کی دوبارہ تخصیص کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حج2027پیکیجز کی قیمت مقرر،ریگولر حج لاگت 12لاکھ،ڈیجیٹل ادائیگیاں

امیدوار ایچ ای سی کے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

درخواست کی پروسیسنگ فیس 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو ون لنک پیمنٹ سروس کے ذریعے ادا کرنا ہوگی۔

درخواست کی آخری تاریخ 28 اگست 2026 شام 4 بجے ہے۔اس مرحلے پر امیدواروں کو درخواست کی ہارڈ یا پرنٹ شدہ کاپی جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔

صرف شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں سے بعد میں دستخط شدہ درخواست اور مطلوبہ دستاویزات کی پرنٹ شدہ کاپی طلب کی جائے گی۔

موضوعات : #heceducationscholarship
ShareSend

متعلقہ خبریں

60% of Pakistani citizens dissatisfied with education system
تازہ ترین

پاکستان کے 60 فیصد شہری تعلیمی نظام سے غیر مطمئن

17 ستمبر , 2026
Applications are invited for research scholarships at the University of Zurich, Switzerland.
تازہ ترین

سوئٹزرلینڈ کی زیورخ یونیورسٹی میں تحقیقی وظائف کے لیے درخواستیں طلب

12 ستمبر , 2026
Great news for Pakistani students seeking scholarships from the UK
تازہ ترین

برطانیہ نے سکالر شپ کی خواہشمند پاکستانی طالبات کو بڑی خوشخبری سناد ی

12 ستمبر , 2026
Decision taken to hold mega sports events in all schools across Punjab.
تازہ ترین

پنجاب کے تمام اسکولوں میں میگا اسپورٹس ایونٹس کرانے کا فیصلہ

26 اگست , 2026
Private schools demand resumption of academic activities from August 3.
تازہ ترین

نجی اسکولوں کا 3 اگست سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ

30 جولائی , 2026
Karachi Board chairman resigns over irregularities in matriculation exams
تازہ ترین

کراچی ،میٹرک امتحانات میں بے نظمی ،چیئرمین بورڈ مستعفی

5 مئی , 2026
اگلی خبر
Mutilated body found in three sacks in Karachi.

کراچی میں تین بوریوں میں کٹی ہوئی لاش برآمد

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔