جمعرات , 23 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

وزیراعظم کا آئین کی بالا دستی ،قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ

3 ہفتے پہلے
A A
Prime Minister reiterates commitment to supremacy of constitution, rule of law
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوری اداروں کے استحکام، آئین کی بالادستی، پارلیمانی طرزِ حکومت، قانون کی حکمرانی اور فیصلہ سازی میں عوام کی بامعنی شمولیت کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی یوم پارلیمان پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا آئینِ پاکستان جمہوری نظام حکومت اور جمہوری اقدار کی ضمانت دیتا ہے، آئین کی اصل روح کے مطابق اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں اور منتخب نمائندگان یہ اختیار عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے ایک مقدس امانت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پارلیمان وہ آئینی فورم ہے جہاں قومی مسائل پر عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے قوانین وضع کئے جاتے ہیں، تمام طبقات اور گروہوں کی جامع شمولیت اور مؤثر نمائندگی کے تناظر میں بھی پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت نے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ایک حقیقی نمائندہ پارلیمان کے طور پر خواتین، اقلیتوں، چھوٹے صوبوں اور دیگر محروم طبقات کی آواز کو بھی مؤثر انداز میں شامل کیا گیا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خواتین اور غیر مسلم شہریوں کیلئے مخصوص نشستیں اسی آئینی عزم کا مظہر ہیں، سینیٹ وفاقی اکائیوں کو مساوی نمائندگی دے کر پاکستان کے وفاقی کردار کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین


شہباز شریف نے کہا شفافیت، عوامی رسائی اور جدید پارلیمانی طرزِ عمل، جمہوریت شفافیت، معلومات تک رسائی اور عوامی شمولیت کا تقاضا کرتی ہے، پاکستان کی پارلیمان نے قانون سازی، پارلیمانی مباحث، کمیٹی رپورٹس اور دیگر دستاویزات کو عوامی دسترس میں لا کر اس سمت میں اہم اقدامات کئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا پاکستان کی پارلیمان بین الاقوامی پارلیمانی سفارت کاری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے، بین الپارلیمانی یونین، پارلیمانی فرینڈشپ گروپس اور دیگر بین الاقوامی فورمز میں شرکت کے ذریعے پاکستان عالمی امن، مکالمے، پائیدار ترقی، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

موضوعات : primeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

We will not allow anyone to destroy peace in Balochistan Prime Minister
تازہ ترین

کسی کو بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

22 جولائی , 2026
Federal government decides to continue austerity measures
تازہ ترین

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ

22 جولائی , 2026
Decision-making process accelerated alongside an automated accountability system under the PM Office system.
تازہ ترین

پی ایم آفس سسٹم کے تحت خود کار احتسابی نظام کے ساتھ فیصلہ سازی کا عمل تیز

21 جولائی , 2026
The federal government is committed to working together with the Gilgit-Baltistan government Prime Minister.
تازہ ترین

وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

21 جولائی , 2026
Government's austerity policy maintained
تازہ ترین

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی برقرار

20 جولائی , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister to review progress on the Pakistan Railways Transformation Plan.
تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

20 جولائی , 2026
اگلی خبر
Venezuela earthquake death toll rises to over 1,700

وینز ویلا زلزلہ ،ہلاکتوں کی تعداد 1700سے بڑھ گئی

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

پاکستان اور یورپی یونین کا شراکت داری مزید مضبوط بنانےکا عزم

22 جولائی , 2026
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکا سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ایران

22 جولائی , 2026
مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

مقبوضہ کشمیر میں بارشیں ،بھارت نے سیلابی ریلا پاکستان کی طرف چھوڑ دیا

22 جولائی , 2026
حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

حکومت سے مذاکرات کامیاب،پٹرول پمپ اونر ایسوسی ایش کا ہڑتال موخر کرنے کااعلان

22 جولائی , 2026
China's advanced Y-9 anti-submarine aircraft has been unveiled.

چین کا جدید آبدوز شکن طیارہ Y-9منظر عام پر آ گیا

22 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English