پیر , 20 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر کر دیا

4 مہینے پہلے
A A
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں طیارے تباہ ہونے کا ذکر کر دیا
Share on Facebookwhatsapp

فلوریڈا ( پاک ترک نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، جس میں سب سے زیادہ خطرناک پاک بھارت جنگ تھی اگر یہ جنگ جاری رہتی تو اس کے منفی اثرات عالمی سطح پر چھا سکتے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ مئی میں ہونے والی اس جنگ میں 8 جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے، صدر ٹرمپ نے اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت انتہائی قابل احترام ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحری فوج دنیا کی بہترین بحری طاقت ہے۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی فوج میں دنیا کا طاقتور ترین طیارہ بردار جہاز شامل کیا جا رہا ہے جبکہ امریکا کو نئے بحری جہازوں کی اشد ضرورت تھی۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکی سب میرینز دنیا کی سب سے جدید ہیں اور آبدوز سازی میں امریکا کسی بھی ملک سے کم از کم 15 سال آگے ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا کے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار اور عسکری آلات موجود ہیں۔
انہوں نے جدید طیارہ بردار جہازوں کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 15 جدید ترین آبدوزیں تیاری کے مراحل میں ہیں، جبکہ امریکا کے جدید بحری بیڑے کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بحری طاقت دنیا بھر میں امریکا کے دشمنوں کو خوفزدہ کر دے گی۔
صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کیریئبین میں سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ میں 96.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک دو سال پہلے جو ہم پر ہنستے تھے آج وہ ہمارا احترام کرتے ہیں اور چین و روس بھی آبدوزوں کے میدان میں امریکا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے بتایا کہ بحریہ کے ہیڈکوارٹر کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے اور سمندر کے راستے منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق امریکا میں منشیات کے داخلے کو ہر صورت روکا جا رہا ہے اور منشیات سے بھری کشتیوں کو سمندر میں تباہ کیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ سال امریکا میں منشیات کے استعمال سے تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے تاہم منشیات کی کشتیوں کو تباہ کر کے ہر بار تقریباً 25 ہزار جانیں بچائی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی سرحدیں محفوظ اور معیشت مضبوط ہے۔
صدر ٹرمپ نے بحریہ کو نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور نیوی کے لیے گولڈن فلیٹ کے قیام کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیا بحری جہاز کسی بھی موجودہ جہاز کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ طاقتور ہوگا، جبکہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق اس منصوبے سے امریکی جہاز سازی کی صنعت کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔

موضوعات : americadonaldtrumptrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ،ایرانی صدر
اہم ترین 2

جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ،ایرانی صدر

20 اپریل , 2026
امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون
تازہ ترین

امریکی صدر کی زیر صدارت اجلاس،ایران کی صورتحال پر غور،ٹرمپ کا فیلڈ مارشل کو ٹیلیفون

19 اپریل , 2026
Suicide drones rain down from helicopters, warning signal for enemy
تازہ ترین

ہیلی کاپٹر سے خودکش ڈرونز کی بارش ،دشمن کیلئے خطرے کی گھنٹی

18 اپریل , 2026
Donald Trump thanks Prime Minister and Field Marshal
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے شکر گزار

18 اپریل , 2026
All seven claims by US President are false, says Iranian speaker
تازہ ترین

امریکی صدر کے ساتوں دعوے جھوٹے ہیں ،ایرانی سپیکر

18 اپریل , 2026
There could be a surprise tomorrow, Donald Trump
تازہ ترین

کل کوئی سرپرائز آ سکتا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

18 اپریل , 2026
اگلی خبر
ایشز باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان ،کپتان اور دو اہم کھلاڑی آئوٹ

ایشز باکسنگ ڈے ٹیسٹ ،آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان ،کپتان اور دو اہم کھلاڑی آئوٹ

یہ بھی پڑھیں

How much enriched uranium does Iran have

ایران کے پاس کتنا افزودہ یورینیم ہے؟

20 اپریل , 2026
گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدوار کون ؟

20 اپریل , 2026
7.5 magnitude earthquake hits northern Japan; tsunami warning issued

شمالی جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ؛ سونامی وارننگ جاری

20 اپریل , 2026
پاکستان ،مصر کی انسداد دہشت گردی مشق مکمل

پاکستان ،مصر کی انسداد دہشت گردی مشق مکمل

20 اپریل , 2026
ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش

ایرانی جہاز قبضے میں لینے پر چین کا اظہار تشویش

20 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔