اتوار , 20 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شہداء پر سیاست ناقابلِ قبول، دہشت گردی کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے: سرفراز بگٹی

2 مہینے پہلے
A A
Politics over martyrs is unacceptable; we will combat terrorism on every front Sarfraz Bugti
Share on Facebookwhatsapp

کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہداء پر سیاست کسی صورت قابلِ قبول نہیں، دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، کیونکہ ریاست کو سیاست نہیں بلکہ مضبوط ریاستی اداروں کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی فورس اسکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا گیا، تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ دہشت گردی اور گمراہ کن بیانیے کا بھرپور مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم نوجوانوں کو ورغلانے والوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میرے بہادر شیرو! آپ نے اپنے صوبے اور اپنے وطن کی حفاظت کرنی ہے۔” انہوں نے کہا کہ جلد بلوچستان میں امن کا سورج پوری آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوگا اور دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آرسوا 3بجے نیوزکانفرنس کریں گے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد معرضِ وجود میں آیا ہے اور یہ ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جو لوگ پاکستان کو توڑنے کے خواب دیکھتے ہیں، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، کسی کا باپ بھی پاکستان کو نہیں توڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے صوبے اور ملک کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد میں کامیاب ہوں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج ایک منظم سازش کے تحت ہر شہید کا الزام ریاست پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی، گورننس یا دیگر سیاسی معاملات پر تنقید ضرور کی جا سکتی ہے، لیکن دہشت گردی اور شہداء کے معاملے کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم کو برسوں تک ایک بے مقصد اور لاحاصل جنگ میں دھکیلا گیا، مگر اب بلوچ نوجوان خود یہ حقیقت سمجھ چکے ہیں کہ تشدد اور دہشت گردی کے راستے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس آنا چاہتے ہیں، ان کے لیے ریاست کے دروازے کھلے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے راستے پر چلنے والوں کے خلاف قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔

موضوعات : balocistanquettasarfrazbugti
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت
اہم ترین 3

وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کی حمایت

12 ستمبر , 2026
Plot to use young girls for suicide attacks in Balochistan foiled.
اہم ترین 3

بلوچستان، کم عمر بچیوں کو خودکش حملوں میں استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

29 اگست , 2026
Train service suspended in Balochistan for one day
تازہ ترین

بلوچستان میں ٹرین سروس ایک روز کے لیے معطل

20 اگست , 2026
Nothing will be gained by treading the path of subversion; the doors of the state are open Sarfraz Bugti
تازہ ترین

شرپسندی کے راستے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ریاست کے دروازے کھلے ہیں: سرفراز بگٹی

14 اگست , 2026
We will not allow the rights of the youth to be usurped Sarfraz Bugti
تازہ ترین

نوجوانوں کا حق نہیں مارنے دیں گے: سرفراز بگٹی

12 اگست , 2026
Quetta Coal mine explosion; death toll of workers rises to 35.
تازہ ترین

کوئٹہ ، کوئلے کی کان میں دھماکہ، جاں بحق مزدوروں کی تعداد 35ہو گئی

31 جولائی , 2026
اگلی خبر
Britain will adopt a realistic policy regarding North Sea oil and gas, says British Prime Minister.

برطانیہ شمالی سمندر کے تیل و گیس پر حقیقت پسندانہ پالیسی اپنائے گا، برطانوی وزیرِ اعظم

یہ بھی پڑھیں

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

20 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

20 ستمبر , 2026
احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ

20 ستمبر , 2026
پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں، عطا تارڑ

پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں، عطا تارڑ

20 ستمبر , 2026
جماعت اسلامی کا مارچ حیدر آباد پہنچ گیا

جماعت اسلامی کا مارچ حیدر آباد پہنچ گیا

20 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔