کراچی (پاک ترک نیوز )کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے جمالی پل کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مکران میں دہشت گردوں کا ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ ناکام
حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا، جبکہ ہلاک دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔












