فلوریڈا ( پاک ترک نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا میں نجی کمپنی کا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں جہاز میں سوار تمام نو افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں بغیر پائلٹ نئے لڑاکا طیاروں کی تیاری
امریکی میڈیا کے مطابق دو انجنوں پر مشتمل لیئر جیٹ 60 نے ٹیکساس کے شہر آسٹن سے بہاماس کے لیے اڑان بھری تھی، تاہم دورانِ پرواز طیارہ تیزی سے نیچے آیا اور ایک مصروف شاہراہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔












