اسلام آباد (پاک ترک نیو ز)ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی توسیع اور مذاکرات جاری رکھنے کے لئے پاکستان کوشاں ہے ،وزیراعظم شہباز شریف آج سے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے وزیراعظم پہلے مرحلے میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں مشرقی وسطیٰ تنازعے کے خاتمے پر بات ہو گی، وزیراعظم سعودی عرب کے بعد قطر کا سرکاری دورہ بھی کریں گےوزیراعظم پاکستان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہو گی، وزیراعظم دورے کے آخری مرحلے میں ترکیہ روانہ ہوں گےوزیراعظم انا طولیہ سفارتکاری فورم میں شرکت کریں گے،وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے












