بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستان بنیادی دینی تعلیمات کی روشنی میں تمام انسانی حقوق کو مقدم رکھتا ہے،وزیراعظم

9 مہینے پہلے
A A
پاکستان بنیادی دینی تعلیمات کی روشنی میں تمام انسانی حقوق کو مقدم رکھتا ہے،وزیراعظم
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ صرف انسانی حقوق کے معاملے میں بین الاقوامی معاہدات کی پاسداری کرتا ہے بلکہ بنیادی دینی تعلیمات کی روشنی میں بھی تمام انسانی حقوق کو مقدم رکھتا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسانی حقوق کے عالمی دن 10 دسمبر 2025 پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سےآج پاکستان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ہم بنیادی انسانی حقوق خصوصا انسان کی عزت و تکریم ، برابری اور آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

انسانی حقوق کا عالمی دن 2025 میں “ہمارے روزمرہ کی ضروریات” کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے۔ یہ موضوع اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ انسانی حقوق محض نظریاتی یا کتابی تصورات نہیں بلکہ وہ عملی اقدامات بشمول خوراک صاف پانی کی فراہمی اور تحفظ زندگی جیسےبنیادی عناصر پر مشتمل ہیں.
ہر سال 10 دسمبر کو منایا جانے والا انسانی حقوق کا عالمی دن 1948 میں اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کیا جانے والا تاریخی اعلامیہ برائے حقوق انسانی (UDHR) کی یاد تازہ کرتا ہے جو ایک ایسا سنگ میل ہے جس نے پوری انسانیت کے لیے عزت، آزادی، برابری اور انصاف کے تحفظ کی جدوجہد کا نیا باب رقم کیا۔
یہ دن دنیا بھر کی قوموں کو یاد دلاتا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور انسانی اقدار کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان نہ صرف انسانی حقوق کے معاملے میں بین الاقوامی معاہدات کی پاسداری کرتا ہے بلکہ بنیادی دینی تعلیمات کی روشنی میں بھی تمام انسانی حقوق کو مقدم رکھتا ہے۔
اسلام انسانی حقوق کا سب سے مضبوط، معتبر اور موثر سرچشمہ ہے۔ اسلام پوری انسانیت کے لیے برابری کا اعلان کرتا ہے اور ایک ایسے معاشرے کا حکم دیتا ہے جہاں رنگ و نسل ذات، مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہ ہو اور سب باہمی امن و ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکیں۔
حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ، فروغ اور مؤثر نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کی رکن ریاست اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری میں پاکستان نے ہمیشہ ملکی اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کی حمایت کی ہے۔ ہمارا آئین ہر شہری کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور حکومت انہی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کاوشیں کر رہی ہے۔
حکومت ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ سماجی تحفظ، صنفی برابری، بچوں، خواتین، اقلیتوں، خصوصی افراد اور معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کے مؤثر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہمارا مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں کوئی شہری بھی پیچھے نہ رہ جائے۔
حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کے تحفظ و ترویج کے لیے بااختیار ادارہ جاتی نظام قائم کیا گیا ہے، ہیلپ لائن 1099 کی قائم کی گئی ہے، جن میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس، نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اور نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
حال ہی میں پارلیمنٹ نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے نیشنل کمیشن بل 2025 بھی منظور کیا ہے تاکہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے ایک آزاد کمیشن قائم کیا جا سکے۔
آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر، پاکستان اس بات کا عزم دہراتا ہے کہ معاشرے میں ہر فرد کے عزت و احترام کو مزید مضبوط کیا جائے گا، ان کو ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور آبادی میں برابری و شمولیت کو قومی ترقی کی بنیاد بنایا جائے گا۔
انسانی حقوق کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور میں معاشرے کے تمام طبقات بشمول صوبائی حکومتیں، ریاستی ادارے، سیاسی قیادت، سول انتظامیہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور خصوصا نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ رواداری، انصاف اور انسانی وقار کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

موضوعات : islamabadprimemnisterun
ShareSend

متعلقہ خبریں

FWO proposes recovering investment in $432 million oil pipeline within four years.
تازہ ترین

432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

8 ستمبر , 2026
Ishaq Dar holds farewell meeting with Ambassador Tahir Andrabi; pays tribute to his services.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سفیر طاہر اندرابی سے الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

5 ستمبر , 2026
Plan to set up 70 fast-charging stations for electric vehicles in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں 70 برقی گاڑیوں کے تیز رفتار چارجنگ مراکز قائم کرنے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
Civil and criminal proceedings regarding the same matter cannot run simultaneously Federal Constitutional Court.
تازہ ترین

ایک ہی معاملے پر سول اور فوجداری کارروائی ایک ساتھ نہیں چل سکتی، وفاقی آئینی عدالت

3 ستمبر , 2026
Development of Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan is among the government's priorities Prime Minister.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وزیراعظم

3 ستمبر , 2026
اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی منظوری
اہم ترین 2

اسلام آباد میں مقامی حکومت کے نظام کی منظوری

2 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی

پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی

یہ بھی پڑھیں

Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
Bilawal Bhutto demands a National Assembly debate on Mohsin Naqvi's 'system fail' statement.

بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے ’سسٹم فیل‘ بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

9 ستمبر , 2026
We will continue resistance until aggressor forces are compelled to feel deep regret, says Iranian President.

جارح قوتوں کو مکمل پچھتاوے پر مجبور کرنے تک مزاحمت جاری رکھیں گے، ایرانی صدر

9 ستمبر , 2026
Upgradation of Aabpara Police Station in Islamabad completed; inaugurated by the Interior Minister.

اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ کی اپ گریڈیشن مکمل،وزیر داخلہ کے ہاتھوں افتتاح

9 ستمبر , 2026
Goods transporters announce a 5% increase in freight charges.

گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔