بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی

9 مہینے پہلے
A A
پی ایس ایل، 2 نئی فرنچائزز کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی
Share on Facebookwhatsapp

لندن ( پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے روڈ شو نے گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا۔
انگلینڈ کے مشہور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین روڈ شو منعقد کیا گیا۔
اس منفرد اور یادگار ایونٹ نے نہ صرف کرکٹ شائقین بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کی بھی بھرپور توجہ حاصل کی۔
پی ایس ایل کے لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، سپورٹس انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پی ایس ایل کی کامیابیوں، مستقبل کے منصوبوں اور لیگ کے عالمی پھیلاؤ سے متعلق آفیشلز کی طرف سے بریفنگ بھی دی گئی۔
روڈ شو میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پی ایس ایل 11 میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک انتہائی مثبت اور خوش آئند پیشرفت قرار دیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل لندن روڈ شو کی شاندار کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاروں، لارڈز اسٹیڈیم انتظامیہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اب صرف ایک ٹی 20 لیگ نہیں رہی بلکہ عالمی اسپورٹس برانڈ کی صورت اختیار کر چکی ہے، دو نئی ٹیموں کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ایس ایل پر دنیا کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل کو ایک بڑا انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور لندن میں منعقدہ یہ روڈ شو اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ لارڈز جیسے تاریخی اور عالمی کرکٹ کے مرکز میں پی ایس ایل کا انعقاد پورے پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ یہ صرف پی سی بی کی کامیابی نہیں بلکہ ایک پرامن، کرکٹ سے محبت کرنے اور ترقی کی جانب گامزن پاکستان کی عالمی پہچان ہے۔
روڈ شو کے دوران پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز کی جھلکیاں، انٹرنیشنل اسٹارز کی شرکت، اسٹیڈیمز، براڈکاسٹنگ، ڈیجیٹل اسٹریمنگ اور اسپانسرشپ سے متعلق منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
سرمایہ کاروں نے پی ایس ایل کے شفاف نظام، بہتر انفراسٹرکچر اور عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قدر کو سراہا۔

موضوعات : londonpakistansuperleguepslpsl11pslxi
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار
پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم
تازہ ترین

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
PIA decides to expand London operations; daily flights to commence on October 27.
تازہ ترین

پی آئی اے کا لندن آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی

5 ستمبر , 2026
London once again the hub of political activity; Bilawal Bhutto holds a five-hour-long meeting with President Zardari.
تازہ ترین

لندن پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ، بلاول بھٹو کی صدر زرداری سے 5گھنٹے طویل ملاقات

5 ستمبر , 2026
London once again the hub of political activity; Azam Nazeer Tarar meets President Zardari; consultations held on the 28th Amendment.
تازہ ترین

لندن پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ،اعظم نذیر تارڑ کی صدر زرداری سے ملاقات ،28ویں ترمیم پر مشاورت

4 ستمبر , 2026
President Asif Ali Zardari has arrived in London.
تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری لندن پہنچ گئے

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایشز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، کپتان کمنز کی واپسی

ایشز کے تیسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ کا اعلان، کپتان کمنز کی واپسی

یہ بھی پڑھیں

Punjab government plans to introduce electric buses in every tehsil; target set to operate 3,000 buses across the province.

پنجاب حکومت کا ہر تحصیل میں الیکٹروبس، پنجاب میں 3 ہزار بسیں چلانے کا ہدف

9 ستمبر , 2026
Sindh Local Government Amendment Bill 2026 likely to be presented in Sindh Assembly today

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 آج سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

9 ستمبر , 2026
Joint meeting of PTI political and core committees, concern expressed over PTI founder's health

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

9 ستمبر , 2026
Chinese missiles, Turkish artillery... Pakistan's new anti-drone system.

چین کے میزائل، ترکیہ کی توپیں۔۔۔ پاکستان کا نیا اینٹی ڈرون نظام

9 ستمبر , 2026
Bilawal Bhutto demands a National Assembly debate on Mohsin Naqvi's 'system fail' statement.

بلاول بھٹو کا محسن نقوی کے ’سسٹم فیل‘ بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کا مطالبہ

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔