اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختنونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم برقرار رکھا ،وزیراعلیٰ کے پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے گئے۔
سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے کروشیا کے وزیر خارجہ کی ملاقات
سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔












