ولنگٹن ( پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ شکست دے کر کلین سوئپ مکمل کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ ولنگٹن میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے کامیاب حاصل کی اور انگلینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 40.2اوورز میں 222رنز بنائے تھے ۔ برڈن اوربرٹن نے 68جبکہ جوز بٹلر نے 38رنز سکور کئے تھے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے چار کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن رویندرا نے 46جبکہ ڈیرل مچل نے 44رنز سکورکئے ۔
انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور اوربرٹن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دوسرے ایک روزہ میچ میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 5جبکہ پہلے ون ڈے میں 4وکٹوں سے شکست دی تھی ۔












