لاہور (پاک ترک نیوز)
پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں آج تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مد مقابل آئیں گی ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 8بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیمیں سیریز میں ایک ایک میچ جیت کر برابر ہیں اور فائنل معرکہ میں فتح حاصل کرنیوالی ٹیم سیریز اپنے نام کرے گی ۔
گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاہینو ں نے پروٹیز کو 9وکٹوں سے زیر کیا تھا ۔ سائوتھ افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 125رنز کا ٹارگٹ دیا تھا ۔ جسے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ بابراعظم ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔انہوں نے سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑا ہے ۔
قبل ازیں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے شاہینوں کو 55رنز سے شکست دی ۔ دلچسپ امر یہ بھی ہےکہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹونٹی میں اب تک 26مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں ۔ پاکستان نے اور سائوتھ افریقہ نے 13،13میچز جیت رکھے ہیں ۔












