اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی کردی گئی، پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 362 روپے مقرر کردی گئی۔ڈیزل بھی 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن 5 نومبر کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے 44 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بھی ری پبلکنز کو انتخابی شکست سے نہ بچا سکے
قیمتوں میں کمی سے عوام کو ٹرانسپورٹ اور روزمرہ سفری اخراجات میں کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔












