منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قومی سلامتی ترجیح، وفاقی و صوبائی حکومتوں کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل

10 مہینے پہلے
A A
قومی سلامتی ترجیح، وفاقی و صوبائی حکومتوں کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے شرکاء کو خطے کی صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات کے حوالے سے بتایا، خطے کی بدلتی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شرکاء کو سمگلنگ، انسداد منشیات اور ملکی سلامتی کیلئے خطرناک جرائم کے خلاف کاروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا، سرحدی انتظامی امور، غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے اقدامات بارے بتایا گیا، ملکی مفاد کے تحفظ اور امن کیلئے اٹھائے گئےاقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کے شرکاء میں پارلیمنٹیرینز، سول و فوجی افسران، تعلیمی ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے، پاک فوج ملکی یکجہتی، سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ادارے پرعزم ہیں، معرکہ حق میں افواجِ پاکستان کی کارکردگی سے ملک کا وقار بلند ہوا، پاکستان ایک اہم ملک ہے، اپنا مقام ضرور پائے گا، قوم کی اصل طاقت قومی وحدت میں ہے، دشمن کے تمام مذموم عزائم مل کر ناکام بنائیں گے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پائیدار امن و ترقی کے لئے ادارہ جاتی تعاون ضروری ہے۔
سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج، خفیہ اور معلومات فراہم کرنے والے ادارے ان تمام چیلنجز کا پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے جواب دے رہے ہیں، مسلح افواج اور ادارے ملکی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان دنیا میں اپنا بہترین مقام حاصل کررہا ہے اور کرتا رہے گا، ہماری قوت قومی اتحاد اور اتفاق سے جڑی ہے، ہم دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو انشاء اللہ ناکام بنا دیں گے۔
فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پاک فوج ان مقاصد پر کسی بھی صورتحال میں سمجھوتا نہیں کرے گی، پاک فوج وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی، امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ کوششیں بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔

موضوعات : asimmunirfieldhmarshalisprrawalpindi
ShareSend

متعلقہ خبریں

12 terrorists killed in intelligence-based operation by security forces in Kalat.
تازہ ترین

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

4 ستمبر , 2026
Attempt by Kharijites to infiltrate the Pak-Afghan border thwarted; 15 terrorists killed.
تازہ ترین

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 15 دہشت گرد ہلاک

3 ستمبر , 2026
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water
تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026
Rawalpindi's 124-year-old railway track comes back to life, train trial runs after a century
تازہ ترین

راولپنڈی کا 124 سال پرانا ریلوے ٹریک پھر زندہ ہوگیا، ایک صدی بعد ٹرین کی آزمائشی آمدورفت

31 اگست , 2026
The Khyber Mail derailed near Sangjani.
تازہ ترین

خیبر میل سنگجانی کے قریب پٹری سے اتر گئی

31 اگست , 2026
راولپنڈی میں تین نئے انڈر پاسز کی تعمیر ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی
پاکستان

راولپنڈی میں تین نئے انڈر پاسز کی تعمیر ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی

30 اگست , 2026
اگلی خبر
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ

یہ بھی پڑھیں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔