ہفتہ , 22 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

صدر زرداری سے ملائیشین وزیر داخلہ کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

1 گھنٹہ پہلے
A A
Malaysian Interior Minister meets President Zardari, agrees to increase cooperation
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصوتیون بن اسماعیل نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سکیورٹی، قانون نافذ کرنے، تجارت اور ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، منشیات کی روک تھام اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے داخلی سلامتی، امیگریشن اور قانونی و عدالتی امور میں ادارہ جاتی تعاون میں پیش رفت کو سراہا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون سے دونوں ممالک کے شہریوں کو مزید سہولت ملے گی۔ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ صدر زرداری نے ملائیشیا میں پاکستانی مصنوعات کے لیے مزید مارکیٹ تک رسائی پر زور دیا۔

صدر مملکت کے مطابق ملائیشیا میں پاکستانی چاول، آلو، گندم، پولٹری اور جانوروں کی خوراک کی طلب موجود ہے، جس سے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے مزید مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ملائیشین وزیر داخلہ نے کہا کہ 2026ء پاکستان اور ملائیشیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کا 69واں سال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہفتہ وار 14 پروازیں چل رہی ہیں جبکہ پروازوں میں اضافے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

ملاقات میں ملائیشین وزیر داخلہ کے دورے کو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

موضوعات : asifalizardariinteriormalaysia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Malaysian Interior Minister visits Pakistan Monument and Islamabad Police Lines.
تازہ ترین

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ اور اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ

20 اگست , 2026
Inauguration of the Victory Monument in Islamabad; an expression of national solidarity and the resolve to defend the homeland.
تازہ ترین

اسلام آباد میں یادگارِ فتح کا افتتاح، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کے عزم کا اظہار

14 اگست , 2026
Approval granted to confer Nishan-e-Imtiaz (Military) upon Commander National Strategic Command General Aamir Raza.
تازہ ترین

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری

31 جولائی , 2026
Chinese humanoid robots make waves in the global market; first major shipment dispatched to Malaysia.
تازہ ترین

چین کے انسان نما روبوٹس کی عالمی منڈی میں دھوم، ملائیشیا کو پہلی بڑی کھیپ روانہ

31 جولائی , 2026
President Asif Zardari congratulates US leadership, people on Independence Day
پاکستان

صدر آصف زرداری کی امریکی قیادت ،عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

4 جولائی , 2026
President Zardari calls signing of MoU a historic development
تازہ ترین

صدر زرداری نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیش رفت قرار دیدی

18 جون , 2026
اگلی خبر
Approval granted for army deployment in Rawalpindi.

راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

یہ بھی پڑھیں

Thai Queen prepares to become a fighter pilot.

تھائی ملکہ کی فائٹر پائلٹ بننے کی تیاری

22 اگست , 2026
Schools in Punjab will open on August 24.

پنجاب میں 24 اگست سے اسکول کھل جائیں گے

22 اگست , 2026
Uproar in World Cup final Argentina's Paredes handed 10-match ban.

ورلڈ کپ فائنل میں ہنگامہ، ارجنٹائن کے پیریڈس پر 10 میچز کی پابندی

22 اگست , 2026
Anti-Taliban armed groups intensify operations in Afghanistan

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیوں میں تیزی

22 اگست , 2026
Isn't space empty Scientists are amazed by the mysterious secrets of the universe

خلا خالی نہیں؟ کائنات کے پراسرار راز سے سائنسدان حیرن

22 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔