جمعرات , 12 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لاہور کا زیر زمین پانی تیزی سے کم ،خطرے کی گھنٹی بج گئی

4 مہینے پہلے
A A
Lahore's groundwater is depleting rapidly; alarm bells have rung.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سطح مسلسل خطرناک حد تک نیچے جا رہی ہے، جس پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں شہر کو پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہر سال مون سون کے دوران کروڑوں گیلن بارش کا پانی نکاسی آب کے نظام اور دریاؤں میں بہہ کر ضائع ہو جاتا ہے، جبکہ اسی پانی کو زیرِ زمین ذخائر بھرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے آبی وسائل کے ماہر ڈاکٹر محمد یٰسین کے مطابق لاہور میں زیرِ زمین پانی کی سطح ہر سال تقریباً ایک سے ڈیڑھ میٹر تک نیچے جا رہی ہے۔

ڈاکٹر محمد یاسین کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ شہر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،پانی کی بڑھتی ہوئی طلب،ٹیوب ویلوں کے ذریعے بے دریغ پانی نکالنا۔دریاؤں اور نہروں میں پانی کے بہاؤ میں کمی ہے

یہ بھی پڑھیں: والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا مارکیٹوں میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کاحکم

انہوں نے کہا کنکریٹ سے ڈھکی سڑکیں اور عمارتیں، جن کی وجہ سے بارش کا پانی زمین میں جذب نہیں ہو پاتا

ڈاکٹر محمد یٰسین کے مطابق بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ری چارج ویلز ،ری جارج پٹس ،بائیو سویلینز ،فلٹریشن سسٹمزقائم کیے جا سکتے ہیں، جن کے ذریعے بارش کا پانی صاف کرکے دوبارہ زیرِ زمین آبی ذخائر میں پہنچایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف زیرِ زمین پانی میں اضافہ ہوگا بلکہ مون سون کے دوران شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے اور سیلابی صورتحال میں بھی کمی آئے گی۔

پنجاب یونیورسٹی کا کامیاب منصوبہ

ڈاکٹر یٰسین نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی نے ڈبلیو ڈبلیو ایف اور پاکستان کے تعاون سے بارش کے پانی کو محفوظ کرنے اور زیرِ زمین پہنچانے کا نظام نصب کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت عمارتوں کی چھتوں اور کھلے مقامات سے بارش کا پانی جمع کیا جاتا ہے۔پانی کو فلٹر کیا جاتا ہے۔پھر اسے ری چارج سسٹم کے ذریعے زمین کے اندر پہنچایا جاتا ہے تاکہ قدرتی آبی ذخائر دوبارہ بھر سکیں۔

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ر ماحولیات عابد لطیف سندھو کے مطابق مسلسل پانی نکالنے سے پہلے سطح کے قریب موجود آبی ذخائر ختم ہوتے ہیں، جس کے بعد مزید گہرائی میں موجود قدیم پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پانی ہزاروں بلکہ بعض صورتوں میں لاکھوں برس پرانا ہوتا ہے، اور اگر یہ ختم ہو گیا تو انسانی زندگی کے دوران دوبارہ نہیں بھر سکے گا۔

ماہرین کے مطابق لاہور کے زیرِ زمین پانی کو صرف کمی ہی نہیں بلکہ آلودگی کا بھی خطرہ لاحق ہے۔صنتی فضلہ ،سیوریج کا پانی ،زرعی ادویات اور کیمیکل جیسی دھاتیں آلوگی کی بڑی وجہ ہیں

ان کا کہنا ہے کہ صاف پانی نکالا جا رہا ہے جبکہ آلودہ پانی آہستہ آہستہ زیرِ زمین ذخائر میں شامل ہو رہا ہے، جو مستقبل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

ماہرین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ تمام نئی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بارش کا پانی محفوظ کرنے کے ری چارج ویلز لازمی قرار دیے جائیں۔ہر محلے میں کمیونٹی ری چارج ویلز بنائے جائیں۔ گہرے آبی ذخائر سے پانی نکالنے پر سخت قوانین نافذ کیے جائیں۔

گلیشیئرز سے لے کر گھروں تک پانی کے پورے نظام پر مشتمل جامع واٹر پالیسی بنائی جائے، جس میں زرعی، صنعتی اور گھریلو استعمال کے لیے واضح حکمت عملی اور مؤثر عملدرآمد شامل ہو۔

لاہور واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی واس کے مطابق شہر میں زیرِ زمین پانی بڑھانے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فی الحال جدید ری چارج ویلز ،لبرٹی چوک ،مراتب علی روڈ ،گلبرگ کے پارک میں نصب ہیں ۔واسا کے مطابق ہر ری چارج ویل روزانہ تقریباً 8 ہزار گیلن بارش کا پانی صاف کرکے زیرِ زمین ذخائر میں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پہلے مرحلے میں لاہور میں مزید 15 ری چارج ویلز تعمیر کیے جائیں گے، جبکہ طویل المدتی منصوبے کے تحت شہر بھر میں 1,000 ری چارج ویلز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر لاہور میں بارش کے پانی کو محفوظ کرنے، زیرِ زمین پانی کے بے دریغ استعمال کو روکنے اور آلودگی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے برسوں میں شہر کو پانی کی شدید قلت اور محفوظ پینے کے پانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانا اور اسے دوبارہ زمین میں جذب کرنا مستقبل میں پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ناگزیر قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات : lahoreundergroundwaterwater
ShareSend

متعلقہ خبریں

19-year-old youth killed in a lioness attack in Lahore; farm owner and TikToker arrested.
تازہ ترین

لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار

12 نومبر , 2026
Decision taken to resume train service from Lahore to Faisalabad starting November 15.
تازہ ترین

لاہور سے فیصل آباد ٹرین سروس 15 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

10 نومبر , 2026
Defense Secretary summoned in Lahore High Court for not granting permission for construction despite court order
تازہ ترین

عدالتی حکم کے باوجود تعمیرات کی اجازت نہ دینے پر سیکریٹری دفاع لاہور ہائیکورٹ میں طلب

10 نومبر , 2026
Lahore declared the most polluted city in the world; AQI reaches 303, with rain forecast starting today.
تازہ ترین

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، اے کیو آئی 303 تک پہنچ گیا،آج سے بارش کی پیش گوئی

10 نومبر , 2026
تربیلا ڈیم کے ٹی فائیو منصوبے میں حادثہ، ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں پانی داخل
اہم ترین

تربیلا ڈیم کے ٹی فائیو منصوبے میں حادثہ، ٹنل اور زیر تعمیر پاور ہاؤس میں پانی داخل

9 نومبر , 2026
Lahore Two people killed in a shooting in the Hair area; incident linked to a long-standing enmity.
تازہ ترین

لاہور: ہیئر کے علاقے میں فائرنگ، دیرینہ دشمنی پر 2افراد قتل

9 نومبر , 2026
اگلی خبر
Procedure for fixed tax scheme for small traders issued.

چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا طریقہ کار جاری

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister Shehbaz Sharif meets with Sudanese President General Abdel Fattah al-Burhan

وزیراعظم شہباز شریف کی سوڈانی صدر جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات

12 نومبر , 2026
Israel unveils new cruise missile with a 1,000-pound warhead

اسرائیل کا ایک ہزار پاؤنڈ وزنی وارہیڈ رکھنے والا نیا کروز میزائل متعارف

12 نومبر , 2026
SpaceX has secured a major project to integrate military and commercial satellite networks.

اسپیس ایکس کو فوجی اور تجارتی سیٹلائٹ نیٹ ورکس ملانے کا اہم منصوبہ مل گیا

12 نومبر , 2026
Anchor Rabia Murder Case Initial Analysis of Accused's Mobile Completed

اینکر ربیعہ قتل کیس: ملزم کے موبائل کا ابتدائی تجزیہ مکمل

12 نومبر , 2026
Questions on Asad Mahmood's financial statements, alleged discrepancies in assets and income

اسعد محمود کے مالیاتی گوشواروں پر سوالات، اثاثوں اور آمدن میں مبینہ تضادات

12 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔