پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ملک کے کئی اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ،3کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

1 گھنٹہ پہلے
A A
Anti-polio campaign launched in several districts of the country; target set to administer drops to 30 million children.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ملک بھر میں بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر میں تین کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔پنجاب کے 13 اضلاع میں ایک کروڑ 6 لاکھ، سندھ کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ، خیبرپختونخوا کے 37 اضلاع میں 73 لاکھ، بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی میں انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی، جہاں پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو سو فیصد بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز روزانہ صبح پولیو ٹیموں کی تعیناتی اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے، جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں رہ کر مہم کی پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں بھی انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ پشاور اور خیبر میں مہم سات روز جبکہ دیگر اضلاع میں چار روز تک جاری رہے گی۔صوبے میں تقریباً 73 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کیلئے 35 ہزار سے زائد تربیت یافتہ پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی کیلئے تقریباً 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پائیدار امن کے لیے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی آپریشنز مرکز کے مطابق گزشتہ سال صوبے میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال اب تک 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

موضوعات : childranpolio
ShareSend

متعلقہ خبریں

Polio virus is present in Pakistan and Afghanistan, says Sindh Chief Minister
تازہ ترین

پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

21 ستمبر , 2026
Polio virus confirmed in environmental samples from five districts of Sindh.
تازہ ترین

سندھ کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

21 ستمبر , 2026
پاکستان انسداد پولیو کو اولین ترجیح سمجھتا ہے ،وزیراعظم
پاکستان

پاکستان انسداد پولیو کو اولین ترجیح سمجھتا ہے ،وزیراعظم

30 اپریل , 2026
اگلی خبر
Iran warns of retaliatory action against the US.

ایران کی امریکا کو جوابی کارروائی کی وارننگ

یہ بھی پڑھیں

There is still time to stop, don't go towards the dead end, Mohsin Naqvi warns PTI

ابھی بھی وقت ہے باز آجائیں، بند گلی کی طرف نہ جائیں ، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

21 ستمبر , 2026
All three sisters of the PTI founder arrested; following Aleema Khan, Noreen and Uzma Khan have also been moved to jail.

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں گرفتار، علیمہ خان کے بعد نورین اور عظمیٰ خان بھی جیل منتقل

21 ستمبر , 2026
Deputy Prime Minister Ishaq Dar has arrived in New York; he will attend the General Assembly session.

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے،جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے

21 ستمبر , 2026
Following the PIMS incident, alleged safety negligence has come to light at Karachi's largest children's hospital as well.

سانحہ پمز کے بعد کراچی کے سب سے بڑے بچوں کے اسپتال میں بھی مبینہ حفاظتی غفلت سامنے آگئی

21 ستمبر , 2026
Polio virus is present in Pakistan and Afghanistan, says Sindh Chief Minister

پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

21 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔