اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

صرف ایک لٹر پٹرول اور سینکڑوں میل کا سفر

3 مہینے پہلے
A A
Just a liter of gasoline and hundreds of miles of travel
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) دنیا بھر میں جہاں الیکٹرک گاڑیوں کو مستقبل کی ٹرانسپورٹ قرار دیا جا رہا ہے، وہیں امریکی طالبعلموں نے ایک ایسی انوکھی گاڑی تیار کی ہے جو روایتی ایندھن پر چلتے ہوئے بھی حیران کن حد تک کم فیول استعمال کرتی ہے۔ محض ایک لیٹر ایتھنول پر سینکڑوں میل کا سفر طے کرنے والی اس گاڑی نے انجینئرنگ کی دنیا کو حیران کر دیا۔
امریکی ریاست یوٹاہ میں واقع بریگھم ینگ یونیورسٹی کے طالبعلموں کی تجرباتی گاڑی کو سپر مائلیج کا نام دیا گیا ،یہ گاڑی ایک گیلن ایندھن میں 2150 میل تک کا فاصلہ طے کرسکتی ہے ۔ اس میں روایتی گاڑیوں کے تمام ماڈرن فیچرز کو شامل نہیں کیا گیا تاکہ وہ کم ایندھن میں زیادہ فاصلہ طے کرسکے۔اس میں ایک ڈرائیور کے بیٹھنے کی جگہ ہے ۔گاڑی کو انتہائی ہلکے کاربن فائبر میٹریل سے تیار کیا گیا ۔

اس گاڑی کی سب سے حیران کن بات اس کی غیرمعمولی فیول ایفیشنسی ہے۔ ۔ اس کا ایروڈائنامک ڈیزائن ہوا کی مزاحمت کو کم کرتا ہے جس کے نتیجے میں توانائی کا ضیاع نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔گاڑی کا فیول ٹینک بھی عام گاڑیوں کے مقابلے میں انتہائی چھوٹا ہے، جس میں صرف 30 ملی لیٹر ایتھنول ایندھن ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔ اتنی معمولی مقدار میں ایندھن کے باوجود یہ گاڑی تقریباً 20 میل تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔ جس کے بعد دوبارہ ایندھن بھرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ گاڑی ایندھن کی بچت کے میدان میں ایک غیرمعمولی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔سپر مائلیج کو خاص طور پر شیل ایکو میراتھون نامی عالمی مقابلے کے لیے ڈیزائن کیا گیا، جہاں مختلف ٹیمیں کم سے کم ایندھن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے والی گاڑیاں پیش کرتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق گاڑی کی شاندار کارکردگی کے پیچھے اس کا ہلکا وزن، خصوصی ڈیزائن اور کم رفتار بنیادی عوامل ہیں۔ سپر مائلیج کی زیادہ سے زیادہ رفتار صرف 23 میل فی گھنٹہ ہے، جس کا مقصد رفتار نہیں بلکہ کم سے کم ایندھن کے ساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا ہے۔اسی مقصد کے تحت گاڑی میں عام کاروں کی طرح ایئر کنڈیشننگ، تفریحی نظام، اضافی نشستیں اور دیگر جدید سہولیات شامل نہیں کی گئیں تاکہ وزن کم سے کم رکھا جا سکے۔
طلبا کا کہنا ہے ہمارا مقصد مستقبل کی توانائی بچانے والی ٹیکنالوجیز کے لیے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔اگرچہ یہ گاڑی روزمرہ استعمال کے لیے موزوں نہیں، لیکن اس کی تیاری نے ثابت کر دیا ہے کہ انجینئرنگ اور ڈیزائن میں جدت کے ذریعے ایندھن کی کھپت کو حیران کن حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسی تحقیق آٹوموبائل انڈسٹری کو زیادہ ماحول دوست اور کم توانائی استعمال کرنے والی گاڑیوں کی تیاری میں مدد دے سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں تعلیمی ادارے اور انجینئرنگ ٹیمیں توانائی کے مؤثر استعمال پر مبنی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔
صرف 49 کلو وزن، چند ملی لیٹر ایندھن اور سینکڑوں میل کا سفر۔ امریکی طالبعلموں کی تیار کردہ سپر مائلیج گاڑی اس بات کا ثبوت ہے کہ مستقبل کی ٹرانسپورٹ صرف زیادہ طاقتور نہیں بلکہ زیادہ ذہین اور زیادہ مؤثر بھی ہو سکتی ہے۔

موضوعات : #petroldieselvechical
ShareSend

متعلقہ خبریں

Petroleum products have become more expensive again; the price of petrol has reached Rs 343.10 per liter.
اہم ترین 3

پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، پیٹرول 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگیا

26 اگست , 2026
The prices of petrol and diesel have risen again.
تازہ ترین

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پھر بڑھ گئی

22 اگست , 2026
Prices of petroleum products increased for the second consecutive day.
تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

19 اگست , 2026
The government dropped another petrol bomb on the people, petrol became more expensive by Rs. 5.77 paise.
تازہ ترین

حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 5 روپے 77 پیسے مہنگا

18 اگست , 2026
پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری
اہم ترین 3

پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری

14 اگست , 2026
Slight increase in prices of petroleum products
اہم ترین 2

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

14 اگست , 2026
اگلی خبر
پاک فوج کا بلوچستان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 17دہشت گرد ہلاک

پاک فوج کا بلوچستان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 17دہشت گرد ہلاک

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔