اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی یا برقرار رہیں گے، فیصلہ آج ہو گا ۔
وزیراعظم شہبازشریف آئندہ ہفتے کیلئے قیمتوں میں رد بدل کا فیصلہ کریں گے۔ ریونیو اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمتوں کو مستحکم یا اضافے کا امکان ہے ،ادھر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں1.31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 1.31 فیصد اضافے سے 102.48 ڈالر فی بیرل ہو گئی ،برینٹ کروڈ کی قیمت 1.28 فیصد اضافے سے 107 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا۔












