اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطی بحران کے بعد پاکستان نے توانائی سکیورٹی کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔
دوست ممالک کے تعاون سے ایک ماہ سے تین ماہ تک پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹریٹجک سٹوریج بنائے جائیں گے ،پاکستان میں اسٹریٹیجک آئل ریزرو کیلئے عالمی کنسلٹنٹس کی خدمات لینے کی تیاری شروع کر دی گئی ۔
کویت اور سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں اسٹرٹیجک سٹورجز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ،ذرائع کے مطابق سٹوریج میں 55 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات اور تین کروڑ ڈالر سے زائد فیسلٹی پہ اخراجات ہوں گے ،حکام وزارت پٹرولیم کے مطابق ہنگامی صورتحال مارکیٹ میں اجارہ داری سے نمٹنے کے لیے حکومتی سٹورجز ناگزیر ہیں۔












