اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ،، پٹرول کی قیمت 6روپے،، ڈیزل کی فی لٹر قیمت چھ روپے 80پیسے سستا ہو گیا ، پٹرول کی فی لٹر قیمت 403روپے 78پیسے،، ڈیزل کی قیمت 402روپے 78پیسے ہوگئی۔
عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو ناکافی قرار دے دیا ،کہتے ہیں پٹرول سستا ضرور ہوا۔۔مگر اتنا نہیں جتنا ہونا چاہیئے تھا ،حکومت مزید ریلیف دے جس رفتار سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، اسی تناسب سے کمی نہیں کی جا رہی۔۔۔ مزید بڑی کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کا بوجھ کم ہو سکے۔












