منگل , 28 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جاپان ہائپر سونک دوڑ میں شامل ،ٹوکیو سے نیویارک تک کا سفر صرف پونے دو گھنٹے میں

2 مہینے پہلے
A A
Japan joins hypersonic race, traveling from Tokyo to New York in just two and a half hours
Share on Facebookwhatsapp

ٹوکیو ( پاک ترک نیوز) جاپان نے خاموشی سے سپرسانک اور ہائپرسونک ہوابازی کی دوڑ میں اہم قدم رکھ دیا ، جاپان میں ایسا طیارہ تیار کیا جا رہا ہے جو مسافروں کو ٹوکیو سے نیویارک صرف اتنے وقت میں پہنچا سکتا ہے جتنا وقت امریکا کے مجوزہ نئے کانکورڈ طیارے کو لاس اینجلس سے نیویارک جانے میں لگے گا۔
جاپان نے دنیا کی مشکل ترین فضائی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں غیر معمولی پیش رفت کرتے ہوئے ہائپرسونک انجن ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ کاکودا اسپیس سینٹر میں ہونے والا یہ تجربہ جاپان کے پہلے ہائپرسونک کمبسشن ٹیسٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس نے عالمی ہوا بازی کے شعبے میں نئی بحث چھیڑ دی ۔


میگ فائیو کی رفتار تقریباً 3,800 میل فی گھنٹہ بنتی ہے، جو موجودہ کمرشل طیاروں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ اس رفتار سے ٹوکیو سے نیویارک کا تقریباً 6,730 میل طویل سفر نظریاتی طور پر صرف ایک گھنٹہ 45 منٹ میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔یہ رفتار امریکی کمپنی بوم سپر سونک کے کے مجوزہ سپرسانک طیارے سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے
جاپان کا تجربہ صرف رفتار حاصل کرنے کے لیے نہیں تھا بلکہ اس کا اصل مقصد ہائپرسونک پرواز کے دوران طیارے کی مجموعی کارکردگی کو جانچنا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران طیارے کو تقریباً ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑا، جو عام طیاروں کے ڈھانچے کو چند منٹوں میں تباہ کر سکتا ہے۔
تحقیق کے دوران انجینئرز نے حرارتی تحفظ، ایگزاسٹ درجہ حرارت، طیارے کے ڈھانچے پر گرمی کے اثرات، اور کنٹرول سسٹمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ جاپانی ٹیم کے مطابق جدید تھرمل پروٹیکشن سسٹم نے شدید بیرونی گرمی کے باوجود طیارے کے اندرونی حصے کو محفوظ رکھا۔
اس تجربے میں ہائیڈروجن سے چلنے والا انجن استعمال کیا گیا، جو روایتی جیٹ انجنوں سے مختلف ہے۔ یہ انجن طیارے کی انتہائی تیز رفتار کو استعمال کرتے ہوئے ہوا کو کمپریس کرتا ہے، جس سے ہائپرسونک رفتار پر زیادہ مؤثر کارکردگی حاصل کی جا سکتی ہے۔
جاپانی سائنس دانوں نے اس ٹیسٹ کے دوران ہائیڈروجن ایندھن کے ماحولیاتی اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاپان صرف تیز رفتار طیارے بنانے پر نہیں بلکہ مستقبل میں ماحول دوست ہائپرسونک ٹیکنالوجی تیار کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق جاپان کا یہ منصوبہ صرف جدید سپرسانک سفر سے آگے کی دنیا کی جھلک دکھاتا ہے۔ اس کی رفتار پر ہوا کا بہاؤ غیر مستحکم ہو جاتا ہے،

شدید شاک ویوز پیدا ہوتی ہیں، اور طیارے کے گرد درجہ حرارت خلا سے واپسی کرنے والے خلائی جہاز جیسا ہو جاتا ہے۔
جاپان کی یہ پیش رفت اہم سمجھی جا رہی ہے۔ جہاں امریکی کمپنیاں تیز رفتار مسافر بردار پروازوں کی واپسی کی کوشش کر رہی ہیں، وہیں جاپان مستقبل کی اس ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے جو ہوابازی کی دنیا کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے۔

موضوعات : #japanflighthypersonic
ShareSend

متعلقہ خبریں

Announcement to resume Air Indus flights after 11 years.
تازہ ترین

11سال بعد ایئر انڈس کی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

28 جولائی , 2026
Decision to add three more modern aircraft to Airblue's fleet.
تازہ ترین

ایئر بلیو کے بیڑے میں مزید تین جدید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

28 جولائی , 2026
Flights resume at Sheikh Zayed Airport after nearly 3 years
تازہ ترین

شیخ زاید ایئرپورٹ پر تقریباً3 سال بعد پروازیں بحال

20 جولائی , 2026
Qatar Airways suspends 13 international flights indefinitely
تازہ ترین

قطر ایئرویز کی 13بین الاقوامی پروازیں غیر معینہ مدت تک معطل

7 جولائی , 2026
AirAsia X hints at reduction in airfares
تازہ ترین

ایئر ایشیا ایکس کا فضائی کرائے میں کمی کا عندیہ

22 جون , 2026
India's Agni-1 ballistic missile test sparks new strategic debate in the region
تازہ ترین

بھارتی اگنی ون بیلسٹک میزائل کے تجربے سے خطے میں نئی اسٹریٹجک بحث چھیڑ گئی

25 مئی , 2026
اگلی خبر
گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان اسرائیلی قید سے رہا

گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان اسرائیلی قید سے رہا

یہ بھی پڑھیں

'Zero Begging' initiative launched in Punjab; decision taken to rehabilitate deserving beggars.

پنجاب میں زیرو بیگنگ منصوبے کا آغاز، مستحق گداگروں کی بحالی کا فیصلہ

28 جولائی , 2026
Good news for Pakistanis three consecutive holidays in August.

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اگست میں مسلسل 3 چھٹیاں

28 جولائی , 2026
Announcement to resume Air Indus flights after 11 years.

11سال بعد ایئر انڈس کی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

28 جولائی , 2026
Great convenience for those filing tax returns for the first time

پہلی بار ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کے لیے بڑی سہولت

28 جولائی , 2026
Decision made to change the traffic police uniform in Punjab once again.

پنجاب میں ٹریفک پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ

28 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔