کراچی ( پاک ترک نیوز) ایئر ایشیا ایکس نے جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد فضائی کرایوں میں مزید کمی کا عندیہ دے دیا ۔
کمپنی کے سی ای او بو لنگم کے مطابق 15 جون سے کرایوں میں پانچ فیصد کمی کی جا چکی ہے اور ایندھن سستا ہونے پر قیمتوں کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بوئنگ777-9نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا، 2026 میں منظوری کی راہ ہموار
کمپنی کے سی ای او کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت سے ہوا بازی کی صنعت کو ریلیف ملا ہے، جبکہ جیٹ ایندھن کی قیمتیں مارچ کی بلند ترین سطح سے نمایاں طور پر نیچے آ چکی ہیں۔ کمپنی کو امید ہے کہ خطے میں استحکام برقرار رہے گا۔












