اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی۔ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 18 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر عوام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، پٹرول مہنگا ہونے سے سفری اخراجات کے ساتھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ روکا جائے اور عام آدمی کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔











