منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسرائیل کی قطر پر جارحیت امن کی بحالی کی سفارتی کوششوں پر حملہ ہے،دوحہ سربراہ کانفرنس

12 مہینے پہلے
A A
اسرائیل کی قطر پر جارحیت امن کی بحالی کی سفارتی کوششوں پر حملہ ہے،دوحہ سربراہ کانفرنس
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

عرب اور اسلامی دنیا نے او آئی سی اور جی سی سی کی دوحہ حملے کے تناظر میں منعقد ہونے والی ہنگامی سربراہی کانفرنس میں مختلف ملکوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیں۔ اسرائیل کو فلسطینی عوام کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے سے روکنے کے لیے تمام قانونی اقدامات اٹھائیں۔اسلامی ممالک اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کروانے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔ اور دوحہ حملے جیسے اقدام کو روکنے کے لئےاسلامی اور خلیجی ممالک کا مشترکہ دفاعی انتظام تشکیل دیا جائے۔
پیر کے روز منعقد ہونے والی کانفرنس کے مشترکہ بیان میں تجویز کئے گئے اقدامات میںاسرائیل کی خلاف ورزیوں اور جرائم کے لیے اسے جوابدہ ٹھہرانا، اس پر پابندیاں عائد کرنا اور اسے ہتھیاروں، گولہ بارود اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی، منتقلی یا گزرنے پر پابندی عائد کرنا شامل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ثالثی کے ایک غیر جانبدار مقام پر یہ جارحیت نہ صرف قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ بین الاقوامی ثالثی اور امن سازی کے عمل کو بھی کمزور کرتی ہے اور اس حملے کے مکمل نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔
بیان میں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی جارحیت اور اس کے مسلسل اقدامات، نسل کشی، نسلی تطہیر، بھوک اور محاصرہ اور توسیعی آبادکاری کی سرگرمیاں خطے میں امن اور پرامن بقائے باہمی کے حصول کے مواقع کو کمزور کر رہی ہیں۔ اسرائیل کی مذموم کاروائیاں اس کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کی جانب حاصل کی گئی تمام کامیابیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ اور اسرائیل کے ساتھ موجودہ اور مستقبل کے معاہدوں کو بھی خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=WOVzenKL3oM
عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے حتمی بیان میں قطر کے ساتھ اس جارحیت کے خلاف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا جو تمام عرب اور اسلامی ممالک پر ایک حملہ ہے۔ بیان میں قطر کے ساتھ ہر اس قدم اور تدبیر میں ساتھ کھڑے ہونے کا عہد کیا گیا جو وہ اس غدارانہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لیے اٹھائے گا۔ تاکہ اس کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے ساتھ ساتھ اس کے شہریوں اور اس کی سرزمین پر مقیم افراد کی حفاظت کی جا سکے۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ قطر کی سرزمین ، جو غزہ میں جنگ بندی، جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کے لیے اہم ثالث کے طور پر کام کر رہی ہے، پر یہ جارحیت ایک خطرناک اضافہ ہے اور امن کی بحالی کی سفارتی کوششوں پر حملہ ہے۔

موضوعات : dohaislrealisrealsaudiarbaia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Netanyahu orders the dismantling of illegal Jewish settler outposts in the occupied West Bank.
تازہ ترین

نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم

7 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Israel considering excluding Britain from Gaza ceasefire monitoring center.
تازہ ترین

اسرائیل کا برطانیہ کو غزہ جنگ بندی نگرانی مرکز سے نکالنے پر غور

28 اگست , 2026
Hillary Clinton's harsh criticism of Netanyahu
تازہ ترین

ہیلری کلنٹن کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

27 اگست , 2026
Israeli cabinet meeting on Gaza deal postponed until Thursday
اہم ترین 2

غزہ معاہدے سے متعلق اسرائیلی کابینہ کا اجلاس جمعرات تک ملتوی

25 اگست , 2026
Progress on the Gaza peace plan is expected within 30 days. — Jared Kushner
تازہ ترین

غزہ امن منصوبے پر 30روز میں پیش رفت کا امکان ہے۔ جیرڈ کشنر

19 اگست , 2026
اگلی خبر
مشاورتی عمل جاری ،میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھادیا، پی سی بی

مشاورتی عمل جاری ،میچ کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھادیا، پی سی بی

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔