منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

32 منٹس پہلے
A A
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )گرین لینڈ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے مقابلے میں یورپی یونین نے آرکٹک خطے میں اپنی اقتصادی اور سیاسی موجودگی مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے گرین لینڈ کے دورے کے دوران 20 کروڑ یورو، یعنی تقریباً 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے سرمایہ کاری پیکیج کا اعلان کیا۔یہ فنڈز 2026 اور 2027 کے دوران ڈیجیٹل رابطوں، پائیدار کان کنی، توانائی، سیاحت، تعلیم، ماہی گیری اور رہائش کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔

یورپی یونین نے 2028 سے 2034 تک گرین لینڈ کے لیے مزید 53 کروڑ یورو مختص کرنے کی تجویز بھی دی ہے، جس سے خطے میں طویل المدتی یورپی دلچسپی واضح ہوتی ہے۔ٹرمپ نے رواں سال جنوری میں گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے لیے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا گرین لینڈ کے بارے میں ’’کچھ نہ کچھ کرے گا، چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں‘‘۔امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ روس اور چین کی آرکٹک میں بڑھتی موجودگی کے باعث گرین لینڈ امریکی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ٹرمپ کے بیانات پر گرین لینڈ اور یورپی رہنماؤں نے شدید ردعمل دیا۔ گرین لینڈ کے وزیراعظم ینس فریڈرک نیلسن نے کہا کہ دھمکیوں، دباؤ اور الحاق کی باتوں کی دوستوں کے درمیان کوئی جگہ نہیں۔

دوسری جانب گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی اتحادیوں سے کشیدگی کے برعکس واشنگٹن نے افریقہ کے حوالے سے نسبتاً نرم اور کاروباری انداز اختیار کرلیا ہے۔امریکا اب افریقی ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے وعدوں کے ذریعے تعلقات بڑھا رہا ہے، جس کا ایک اہم مقصد براعظم کے اہم معدنی وسائل تک رسائی حاصل کرنا ہے۔کانگو اس حکمت عملی کا نمایاں مرکز بن چکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کانگو اور روانڈا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے معاہدے میں کردار ادا کیا، جبکہ کانگو نے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے مینگانیز، تانبے، کوبالٹ، سونے اور لیتھیم کے منصوبوں کی فہرست بھی واشنگٹن کو فراہم کی ہے۔ٹرمپ نے افریقی ممالک کے معدنی اور قدرتی وسائل کو امریکا کے لیے انتہائی قیمتی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

واشنگٹن نے افریقہ میں اس دلچسپی کو سرمایہ کاری سے بھی جوڑا ہے، جس میں انگولا، کانگو اور زیمبیا کو ملانے والی لوبیٹو اٹلانٹک ریلوے کے لیے 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی معاونت شامل ہے۔اس کے علاوہ مڈغاسکر، کینیا اور تنزانیہ میں بھی اہم معدنیات سے متعلق امریکی اقدامات جاری ہیں۔

موضوعات : [eugreem;amdtri
ShareSend

متعلقہ خبریں

Human Rights Watch criticizes European Union over ties with the Taliban.
تازہ ترین

ہیومن رائٹس واچ کی طالبان سے روابط پر یورپی یونین پر تنقید

9 جولائی , 2026
یورپی یونین کا 2027کے آخر تک روسی گیس کی درآمدات مرحلہ وار ختم کرنے پر اتفاق ،ہنگری ،سلواکیا کی مخالفت
تازہ ترین

یورپی یونین کا 2027کے آخر تک روسی گیس کی درآمدات مرحلہ وار ختم کرنے پر اتفاق ،ہنگری ،سلواکیا کی مخالفت

4 دسمبر , 2025
فلسطینی شہری کا خلاف ضابطہ ملازمت سے برطرف کرنے پر بیلجیئم کیخلاف مقدمہ
تازہ ترین

فلسطینی شہری کا خلاف ضابطہ ملازمت سے برطرف کرنے پر بیلجیئم کیخلاف مقدمہ

10 نومبر , 2025
ٹرمپ غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے مشرق وسطی میں سرگرم
تازہ ترین

ٹرمپ غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے مشرق وسطی میں سرگرم

13 اکتوبر , 2025
اگلی خبر
Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔