تہران(پاک ترک نیوز )اسرائیل اور امریکہ نے ایران میں شہری علاقے پر پھر بمباری کر دی ،مرکزی صوبے کے شہر اراک میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں 5 افراد شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے،،تہران میں ہلال احمر کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ،کلینک اور امدادی کیمپ کو بھی نقصان پہنچا،،مہر آباد ایئر پورٹ پر ایک بار پھر حملہ کیا گیا، اسرائیل نے مرحوم آیت اللی علی خامنہ ای کے زیر استعمال طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ،ایرانی ریڈ کریسنٹ کے مطابق ایرانی صوبے خوزستان میں امریکا و اسرائیلی حملوں میں 869 عمارتوں کو نقصان پہنچا ،ادھر صیہونی فورسز نے لبنان میں بمباری کر کے مزید پانچ شہری شہید کر دیئے ۔اسرائیل نے رفح بارڈر دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے












