عیسی خیل ( پاک ترک نیوز) عیسیٰ خیل کے قریب کھڑی کار کے اندر دم گھٹنے سے چار کمسن بچے جاں بحق ہوگئے، جاں بحق بچوں میں دو بہنیں اور ان کے دو کزن شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے گھر کے قریب کھڑی کار میں داخل ہوئے۔ اس دوران گاڑی کا دروازہ بند ہوگیا، جس کے باعث اندر حبس اور آکسیجن کی کمی پیدا ہوگئی اور چاروں بچوں کا دم گھٹ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر اہل خانہ نے بچوں کو نکالنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
افسوسناک واقعے کے بعد جاں بحق بچوں کی لاشیں اہل خانہ کے حوالے کر دی گئیں، جبکہ گھروں میں کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگ کی فضا میں ڈوب گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔












