تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد خام تیل مہنگا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 8 فی صد تک اضافہ،،ڈبلیو ٹی آئی آئی کروڈ 104 ڈالر اور برینٹ آئل کی قیمت مین 7 فی صد اضافہ ریکارڈ،، 102 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان برقرار،،جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2.08 فی صد مندی دیکھی گئی۔
جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فی صد کمی ریکارڈ،،ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فی صد سے زائد مندی ریکارڈ،،چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی مندی دیکھنے میں آئی۔












