اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ کا دورہ کیا ،فیڈرل کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی کو سلامی پیش کی۔
ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی،ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے کویت ،بحرین ،اردن ،عراق میں امریکی تنصیبات پر حملے
ایرانی وزیر داخلہ کو پاکستان مونومنٹ کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،ایرانی وزیر داخلہ نے یادگار شہدا اور پاکستان مونومنٹ کی تاریخی اہمیت کو سراہا،ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کو دیکھا، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری ریاض نذیر گاڑا ، ڈی آئی جی اسلام آباد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔












