بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت کا پانی روکنا جنگی اقدام، جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے : اسحاق ڈار

10 مہینے پہلے
A A
بھارت کا پانی روکنا جنگی اقدام، جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے : اسحاق ڈار
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غیرملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپریل2025 میں سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کیا، بھارتی اقدام عالمی قانون اورویاناکنونشن کے آرٹیکل 26کی خلاف ورزی ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ دریائے چناب کے بہاؤ میں رواں سال دومرتبہ غیر معمولی تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں، 30 اپریل تا21مئی اور7تا15دسمبر2025پانی کے بہاؤ میں شدید اتارچڑھاؤ آیا، بھارت نے پیشگی اطلا ع کے بغیر دریائے چناب میں پانی چھوڑا، معاہدے کے تحت ضروری ڈیٹا اورمعلومات پاکستان کوفراہم نہیں کی گئیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید بتایا کہ پاکستان نے انڈس واٹرکمشنر کے ذریعے باضابطہ سفارتی اورقانونی راستہ اختیار کیا، بھارت کا حالیہ اقدام پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی واضح مثال ہے۔
وزیر خارجہ نے دنیا کی توجہ دلائی کہ بھارتی اقدامات سے پاکستان کی غذائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، بھارت سندھ طاس معاہدے کے مطابق ذمہ داریاں پوری کرے، بھارت معاہدے کو منظم انداز میں کمزور کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔
اسحاق ڈر نے کہا کہ کشن گنگا اوررتلے جیسے منصوبےمعاہدے کی تکنیکی شرائط کی خلاف ورزی ہیں، بھارت غیر قانونی ڈیموں کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے، ڈیموں کی تعمیر سے بھارت کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت اوراس کا غیر قانونی استعمال میں اضافہ ہورہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت سے پاکستان کی سلامتی، معیشت اور لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے، بھارت نے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا اورمشترکہ نگرانی کا عمل روک رکھا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی اقدام پر پاکستان کو سیلاب اورخشک سالی کے خطرات سے دوچار ہونا پڑا، بھارتی آبی اقدامات انسانی بحران کو جنم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کا اہم ذریعہ ہے۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم نے دنیا بھر کے سفارتکاروں کو آگاہ کیا کہ بھارت کی جانب سے تنازعات کے حل سے فرارعالمی قوانین کی نفی ہے، جون اوراگست2025میں ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے کی حیثیت برقرار قرار دی، سندھ طاس معاہدہ نافذالعمل اورفریقین پر اس کی پاسداری لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی طریقہ کار نے بھارتی اقدامات پر تشویش ظاہر کی ہے، بھارتی وزیر داخلہ نے معاہدہ بحال نہ کرنے اورپانی کا رخ موڑنے کا اعلان کیا، پاکستان واضح کرچکا ہے کہ پانی روکنا یا اس کا رخ موڑنا جنگی اقدام ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان یہ معاملہ بار بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اُٹھایا، پاکستان تنازعات کے پرامن حل کا خواہاں ہے تاہم اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی مکمل بحالی کے لیے کردارادا کرے۔

موضوعات : darindiaishaqdarislamabadwater
ShareSend

متعلقہ خبریں

Islamabad’s model jail will become operational within three days; initially, 1,500 prisoners will be transferred.
تازہ ترین

اسلام آباد کی ماڈل جیل تین روز میں فعال ہو جائے گی، ابتدائی طور پر 1500 قیدی منتقل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026
India has no other option but to give freedom to the Kashmiri people, says Amir Muqam
تازہ ترین

بھارت کے پاس کشمیری عوام کو آزادی دینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں،امیر مقام

27 اکتوبر , 2026
Kashmir will become Pakistan is the voice of the heart of every Kashmiri and Pakistani, Ishaq Dar
تازہ ترین

کشمیر بنے گا پاکستان ہر کشمیری اور پاکستانی کے دل کی آواز ہے، اسحاق ڈار

27 اکتوبر , 2026
Kashmir Black Day Pakistan’s expression of solidarity with the Kashmiri people
تازہ ترین

یومِ سیاہ کشمیر، پاکستان کا کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

27 اکتوبر , 2026
Ishaq Dar telephones Bahraini Foreign Minister, discusses regional situation
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

26 اکتوبر , 2026
Islamabad High Court angered over non-implementation of court order, summons Interior Secretary and DG FIA
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہم، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے طلب

26 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
طلبہ رہنما عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ڈھاکا سمیت متعدد شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے

طلبہ رہنما عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ڈھاکا سمیت متعدد شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے

یہ بھی پڑھیں

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026
ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

ریڈیو پاکستان حملہ ،کیس ،سہیل آفریدی سمیت 5ملزموں کے وارنٹ گرفتاری

28 اکتوبر , 2026
Ban on flying drones in open air across Punjab for 30 days

پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے پابندی عائد

28 اکتوبر , 2026
Islamabad’s model jail will become operational within three days; initially, 1,500 prisoners will be transferred.

اسلام آباد کی ماڈل جیل تین روز میں فعال ہو جائے گی، ابتدائی طور پر 1500 قیدی منتقل ہوں گے

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔