ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

طلبہ رہنما عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ڈھاکا سمیت متعدد شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے

9 مہینے پہلے
A A
طلبہ رہنما عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ڈھاکا سمیت متعدد شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے
Share on Facebookwhatsapp

سنگاپور(پاک ترک نیوز) بنگلا دیش کے 2024 کے طلبہ احتجاج کے رہنما شریف عثمان ہادی، جنہیں فائرنگ کے بعد علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیا گیا تھا، دورانِ علاج انتقال کر گئے۔
سنگاپور کی وزارتِ خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود ہادی زخموں کے اثرات سے نہ بچ سکے۔
بنگلا دیش کے مقامی اخبار کے مطابق عثمان ہادی جنہیں آئندہ فروری میں ہونے والے قومی انتخابات میں ڈھاکا-8 حلقے کے ممکنہ امیدوار کے طور پر بھی دیکھا جا رہا تھا، 12 دسمبر کو دارالحکومت ڈھاکا میں آٹو رکشا میں سفر کے دوران سر پر فائرنگ کا نشانہ بنے۔
موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا۔ ہادی کو فوری طور پر ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ہادی کا دماغ شدید متاثر ہوا تھا، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے 15 دسمبر کو سنگاپور جنرل ہسپتال کے نیوروسرجیکل آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔
واضح رہے کہ ہادی 32 سال کے تھے اور طلبہ احتجاجی گروپ انقلاب منچہ کے سینئر رہنما تھے۔ وہ بھارت کے سخت ناقد بھی رہے جو سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے قریبی اتحادی رہ چکے ہیں، اور حسینہ اب خود ساختہ جلاوطنی میں ہیں۔
انقلاب منچہ نے گزشتہ رات کو فیس بک پر اعلان کیا کہ ہندوستانی بالادستی کے خلاف جدوجہد میں اللہ نے عظیم انقلابی عثمان ہادی کو شہید قبول کر لیا۔
پولیس نے ہادی پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دو مرکزی مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے پانچ لاکھ ٹکا (تقریباً 42,000 امریکی ڈالر) انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
بعض غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی حکام نے عثمان ہادی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی شناخت فیصل کریم مسعود کے نام سے کی ہے، جبکہ اس کے ساتھی موٹرسائیکل چلانے والے شخص کی شناخت عالمگیر شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد بھارت کی سرحد سے غیرقانونی طور پر بنگلا دیش میں داخل ہوئے تھے اور واردات کے بعد واپس بھارت فرار ہو گئے۔اب تک پولیس اور بارڈر گارڈز نے اس واقعے میں ملوث کم از کم 20 افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہادی کی ہلاکت کی خبر کے فوراً بعد ڈھاکا اور ملک کے دیگر حصوں میں سیکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔
ایک گروپ ڈھاکا کے کرواں بازار میں ملک کے بڑے بنگالی زبان والے اخبار کے ہیڈ آفس کے باہر جمع ہوا اور بعد میں عمارت میں داخل ہو گیا اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے سرکاری میڈیا کے دفاتر کو بھی نذرآتش کرنے کی کوشش کی۔
چند سو گز دور مظاہرین نے ایک اور میڈیا سینٹر کے دفتر میں داخل ہو کر عمارت کو آگ لگا دی جس کی تصاویر اور ویڈیوز کالر کانٹھا سمیت کئی مقامی میڈیا نے جاری کیں۔
85 سالہ نوبل امن انعام یافتہ اور فروری 12 کے انتخابات تک بنگلا دیش کے سربراہ محمد یونس نے ہفتے کے روز کہا کہ ہادی پر فائرنگ ایک منصوبہ بند حملہ تھا، جسے ایک طاقتور نیٹ ورک نے انجام دیا۔ انہوں نے کسی نام کا ذکر نہیں کیا، لیکن کہا کہ سازشیوں کا مقصد انتخابات کو متاثر کرنا ہے۔
یونس نے مزید کہا کہ یہ حملہ علامتی نوعیت کا تھا جس کا مقصد اپنی طاقت کا مظاہرہ اور پورے انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا تھا۔

موضوعات : bangladeshprotestsingaporusmanhadi
ShareSend

متعلقہ خبریں

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان
پاکستان

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ کا 25 ستمبر کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

9 ستمبر , 2026
Jamaat-e-Islami's call for a shutter-down strike against the petroleum levy markets closed in some areas, open in others.
اہم ترین 3

پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال ،کہیں بازار بند ،کہیں کھلے

3 ستمبر , 2026
کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی ،حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی ،حافظ نعیم الرحمان

2 ستمبر , 2026
The US dollar weakened for the second consecutive month; the dollar index fell by 0.9 percent in August....
تازہ ترین

جے۔10سی ای کی خریداری کے لئے چین بنگلہ دیش معاہدے کا حتمی مرحلہ

1 ستمبر , 2026
Jamaat-e-Islami's sit-in against the petroleum levy and inflation continues for the 16th day.
تازہ ترین

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 16ویں روز بھی جاری

31 اگست , 2026
امیرجماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
پاکستان

امیرجماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

27 اگست , 2026
اگلی خبر
انڈر19ایشیا کپ سیمی فائنلز،پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

انڈر19ایشیا کپ سیمی فائنلز،پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ تاخیر کا شکار

یہ بھی پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری، وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو خط کا جواب

11 ستمبر , 2026
لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس،2گھنٹے سے زائد بجلی بند نہ کرنے کا حکم

11 ستمبر , 2026
ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

ایران کے حساس جوہری مقام پر تعمیراتی سرگرمیوں کا انکشاف

11 ستمبر , 2026
امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

امریکا نے GPS جام ہونے کا توڑ ڈھونڈ لیا

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔