پیر , 5 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت کی غیر ملکی جوہری ٹیکنالوجی کے لیے جوہری شعبہ کھولنے کی تیاری

2 مہینے پہلے
A A
India prepares to open its nuclear sector to foreign nuclear technology.
Share on Facebookwhatsapp

نئی دہلی ( پاک ترک نیوز) بھارت نے نجی شعبے کے ذریعے جوہری بجلی کی پیداوار کی منظوری کے لیے سخت نگرانی پر مبنی نظام تجویز کردیا، جس کے تحت ثابت شدہ کارکردگی رکھنے والی غیر ملکی جوہری ٹیکنالوجی کو بھی بھارت میں استعمال کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

مسودہ قوانین اور ضوابط کے ذریعے پہلی مرتبہ واضح کیا گیا ہے کہ نئی دہلی کس طرح کئی دہائیوں سے ریاستی کنٹرول میں موجود جوہری شعبے کو نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کھولنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاہم لائسنسنگ اور آپریشنز پر حکومتی کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔

مجوزہ قوانین کے تحت کمپنیاں باقاعدہ لائسنس حاصل کرنے سے پہلے اصولی منظوری لے کر جوہری ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ، ابتدائی ترقیاتی کام اور زمین کے حصول جیسے اقدامات کرسکیں گی۔

باقاعدہ لائسنس ملنے کے بعد ہر منصوبے کو ڈیزائن، مقام کے انتخاب، تعمیر، آزمائشی مرحلے اور آپریشن سمیت مختلف مراحل پر ریگولیٹری نگرانی سے گزرنا ہوگا۔ ریگولیٹرز کو اہم مراحل پر کام روکنے کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔

بھارت کا جوہری توانائی کا شعبہ طویل عرصے سے بڑی حد تک ریاستی کنٹرول میں رہا ہے۔ 1974 میں بھارت کے پہلے جوہری تجربے کے بعد عالمی سطح پر عائد پابندیوں کے باعث غیر ملکی ایندھن اور جدید جوہری ٹیکنالوجی تک بھارت کی رسائی محدود ہوگئی تھی۔

گزشتہ سال بھارت نے جوہری توانائی کے قانون میں ترمیم کرکے نجی کمپنیوں کو جوہری بجلی کے منصوبے تعمیر اور چلانے کی اجازت دینے کی راہ ہموار کی، تاہم لائسنسنگ اور حساس جوہری مواد پر حکومتی کنٹرول برقرار رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کا بھارت کو رافیل کے حساس سورس کوڈز کی فراہمی سےپھر انکار

دنیا کے بڑے گرین ہاؤس گیس اخراج کرنے والے ممالک میں شامل بھارت آئندہ دو دہائیوں کے دوران اپنی جوہری بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں تقریباً 12 گنا اضافہ کرکے 100 گیگاواٹ تک پہنچانا چاہتا ہے۔

اس بڑے ہدف کے حصول کے لیے نجی سرمایہ کاری اور غیر ملکی جوہری ٹیکنالوجی کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

رائٹرز کے مطابق بھارت نے اڈانی گرین، ٹاٹا پاور اور ریلائنس انڈسٹریز سمیت بڑے نجی کاروباری گروپس کو جوہری توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

جوہری توانائی کے قانون میں کی گئی تبدیلیوں میں جوہری حادثات کی صورت میں آلات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ذمہ داری کی حد مقرر کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ یہ معاملہ طویل عرصے سے غیر ملکی جوہری کمپنیوں کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ سمجھا جاتا رہا ہے۔

نئی پالیسی سے جنرل الیکٹرک، ویسٹنگ ہاؤس الیکٹرک اور فرانس کی ای ڈی ایف جیسی غیر ملکی کمپنیوں کی بھارت میں دلچسپی بحال ہونے کی توقع ہے۔

مجوزہ ضوابط کے تحت ایسے جوہری ری ایکٹر ڈیزائنز کو بھی منظوری دی جاسکے گی جن کا بیرون ملک عملی استعمال اور کارکردگی کا ثابت شدہ ریکارڈ موجود ہو۔ منصوبہ تیار کرنے والی کمپنیوں کو اپنے ملک میں ری ایکٹر کے لائسنسنگ اور آپریشن کا تجربہ بھی پیش کرنا ہوگا۔

مجوزہ نظام کے تحت جوہری بجلی کے منصوبوں کے ڈویلپرز کو جوہری حادثات سے متعلق ذمہ داری، پلانٹ کی ریٹائرمنٹ اور جوہری فضلے کے انتظام کے لیے مالی ضمانت برقرار رکھنا ہوگی۔

کمپنیوں کو تابکار فضلے کی محفوظ منتقلی، ذخیرہ اور انتظام سے متعلق تفصیلی منصوبے بھی جمع کرانا ہوں گے۔

موضوعات : #indianewdelhinuclear
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran announces permission for nuclear inspectors to re-enter the country and conduct inspections
تازہ ترین

ایران کا جوہری معائنہ کاروں کو دوبارہ ملک میں داخلے اور معائنے کی اجازت دینے کا اعلان

26 ستمبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament
تازہ ترین

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
Government financial support for Google's revived nuclear power plant
تازہ ترین

گوگل کے بحال ہونے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ کوحکومت کا مالی سہارا

9 ستمبر , 2026
Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.
تازہ ترین

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
New nuclear alliance between Japan, South Korea and the US, a new era of nuclear energy in Asia
تازہ ترین

جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا کا نیا جوہری اتحاد، ایشیا میں نیوکلیئر توانائی کا نیا دور

6 ستمبر , 2026
Proposal to improve financial regulations and workforce for the expansion of nuclear energy in India.
تازہ ترین

بھارت کو جوہری توانائی میں توسیع کے لیے مالیاتی قوانین اور افرادی قوت بہتر بنانے کی تجویز

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Azerbaijan has become Turkey's largest pipeline gas supplier.

آذربائیجان ترکیہ کا سب سے بڑا پائپ لائن گیس سپلائر بن گیا

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرنے کی تجویز زیر غور

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرنے کی تجویز زیر غور

5 اکتوبر , 2026
China establishes new military academies to prepare for drone and artificial intelligence warfare

چین میں ڈرون اور مصنوعی ذہانت کی جنگی تیاری کے لیے نئی فوجی درسگاہیں قائم

5 اکتوبر , 2026
Prime Minister decides to meet the President; the situation in Khyber Pakhtunkhwa will be discussed.

وزیراعظم کا صدر سے ملاقات کا فیصلہ ،خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور ہو گا

5 اکتوبر , 2026
The long march will continue; it will not stop. Sohail Afridi holds the command Salman Akram Raja.

لانگ مارچ جاری رہے گا، رکے گا نہیں، کمان سہیل آفریدی کے پاس ہے: سلمان اکرم راجہ

5 اکتوبر , 2026
Maryam Nawaz has received the United Nations Scroll of Honour award for the Apni Chhat, Apna Ghar (My Roof, My Home) project.

مریم نواز کو ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے پر اقوام متحدہ کا اسکرول آف آنر ایوارڈ مل گیا

5 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔