پیر , 5 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

لانگ مارچ جاری رہے گا، رکے گا نہیں، کمان سہیل آفریدی کے پاس ہے: سلمان اکرم راجہ

31 منٹس پہلے
A A
The long march will continue; it will not stop. Sohail Afridi holds the command Salman Akram Raja.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ جاری رہے گا اور رکے گا نہیں، لانگ مارچ کی کمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے پاس ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے سپہ سالار سہیل آفریدی ہیں، ہم نے کسی پر حملہ نہیں کرنا، ہمارا مقصد پرامن احتجاج ہے۔ گورنر راج یا ایمرجنسی جیسے اقدامات سے حالات مزید خراب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو تمام معاملات پر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہیے۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات سیاسی استحکام لانے کے لیے کیے گئے تھے، تاہم مذاکرات میں دو اہم معاملات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے معاملے پر مذاکرات ناکام ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں امن جرگہ ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی اور مقامی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ دور بیٹھ کر فیصلے نہیں کیے جاسکتے، وہاں کے حالات بہتر بنانے کے لیے مقامی لوگوں اور قبائلی عمائدین کی مشاورت ضروری ہے۔ مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ قبائلی علاقوں سے متعلق فیصلے باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے کیے جائیں گے، تاہم تمام فریقین کی مشاورت کو تسلیم نہیں کیا گیا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی دوسری بڑی وجہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو طبی معائنہ کرنے والے پینل کا حصہ بنانے پر بھی اتفاق نہیں ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سب سے اہم معاملہ ہے، بانی کی فیملی اور ذاتی معالجین کا پہلا حق ہے کہ وہ ان سے ملاقات کریں۔ وکلا کی ملاقات بھی انتہائی ضروری ہے، جبکہ وہ پارٹی رہنما جو گزشتہ 30 برس سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، ان کا بھی ملاقات کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے پر اقوام متحدہ کا اسکرول آف آنر ایوارڈ مل گیا

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم کو آگے کا راستہ دکھائیں گے کہ آئندہ کیا کرنا ہے، اس لیے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں حالات بہتر نہیں، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات انتہائی اہم معاملات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سہیل آفریدی کے مؤقف کے ساتھ ہیں اور خیبر پختونخوا میں جو بھی فیصلہ ہو، وہ سب کی مشاورت سے ہونا چاہیے۔ پارٹی کے تمام رہنما بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے فکرمند ہیں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات قومی معاملہ تھا، تاہم ذاتی معالج تک رسائی نہ دینا ان کے ذہن میں فتور کے مترادف تھا۔ ہم سب مل کر ملک کو سیاسی استحکام کی جانب لے کر جاسکتے ہیں۔

موضوعات : ptisalmanakramrajasohailafridi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Khyber Pakhtunkhwa is in the grip of terrorism, yet the Chief Minister is perched atop a container Uzma Bukhari.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا دہشت گردی کی زد میں، وزیراعلیٰ کنٹینر پر چڑھا ہوا ہے: عظمیٰ بخاری

5 اکتوبر , 2026
The PTI's long march, led by Sohail Afridi, has reached Karak.
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا

5 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی مذاکراتی ڈرافٹ منظر عام پر لے آئی، لانگ مارچ کی منسوخی حکومتی یقین دہانیوں سے مشروط
پاکستان

پی ٹی آئی مذاکراتی ڈرافٹ منظر عام پر لے آئی، لانگ مارچ کی منسوخی حکومتی یقین دہانیوں سے مشروط

4 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، آخری مرحلے کے لائحہ عمل میں تبدیلی
پاکستان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، آخری مرحلے کے لائحہ عمل میں تبدیلی

4 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی
اہم ترین 2

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

3 اکتوبر , 2026
Second round of government-opposition talks today, final decisions likely
تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا دوسرا دور آج، حتمی فیصلوں کا امکان

3 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Prime Minister decides to meet the President; the situation in Khyber Pakhtunkhwa will be discussed.

وزیراعظم کا صدر سے ملاقات کا فیصلہ ،خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور ہو گا

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister decides to meet the President; the situation in Khyber Pakhtunkhwa will be discussed.

وزیراعظم کا صدر سے ملاقات کا فیصلہ ،خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور ہو گا

5 اکتوبر , 2026
The long march will continue; it will not stop. Sohail Afridi holds the command Salman Akram Raja.

لانگ مارچ جاری رہے گا، رکے گا نہیں، کمان سہیل آفریدی کے پاس ہے: سلمان اکرم راجہ

5 اکتوبر , 2026
Maryam Nawaz has received the United Nations Scroll of Honour award for the Apni Chhat, Apna Ghar (My Roof, My Home) project.

مریم نواز کو ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے پر اقوام متحدہ کا اسکرول آف آنر ایوارڈ مل گیا

5 اکتوبر , 2026
14% increase in bank deposits on a year-on-year basis.

بینکوں کے ڈپازٹس میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ

5 اکتوبر , 2026
Punjab government's big decision for CSS candidates, age limit set at 32 years

پنجاب حکومت کا سی ایس ایس امیدواروں کے لیے بڑا فیصلہ، عمر کی حد 32 سال مقرر

5 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔