اسلام آباد (پاک ترک نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم اجلاس کی تاریخ کے حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کی نئی تاریخ کے تعین کے لیے حکومت اور متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے جبکہ اجلاس کی تاریخ پر اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت متوقع ہے۔
تیرہ اکتوبر کو اجلاس بلانے کی صورت میں ایجنڈے اور کارروائی کے شیڈول پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس طلب کرنے سے قبل پارلیمانی امور اور قانون سازی سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے پر بھی غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حتمی مشاورت مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔












