اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8مئی کو طلب کر لیا گیا ۔ پاکستان کیلئے1.2ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع ہے ۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ 8 مئی کو ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری متوقع ہے۔
اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی بھی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔












